کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مشرقی اترپردیش میں زرعی اور خوراک ڈبہ بند مصنوعات کی برآمدات کے مضمرات کو بروئے کار لانے کے لیے، اے پی ای ڈی اے نے مرزاپور میں ’زرعی برآمدات کانفرنس اور خریدار فروخت کار میٹنگ‘ کا انعقاد کیا
صنعت و تجارت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل سمیت اہم افسران اور کاشتکاروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی
Posted On:
05 DEC 2021 1:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 دسمبر 2021:
مشرقی اترپردیش جسے پوروانچل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی زرعی اور خوراک ڈبہ بند مصنوعات کی برآمدات کے مضمرات کو بروئے کار لانے کے لیے، اے پی ای ڈی اے نے مرزاپور میں ’زرعی۔برآمدات کانفرنس اور خریدار فروخت کار میٹنگ‘ کا انعقاد کیا، جس میں تجارت و صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل اور 700 سے زائد کاشتکاروں، برآمدکاروں اور دیگر کاشتکاروں نے شرکت کی۔
گذشتہ روز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ انوپریا پٹیل نے کہا کہ پوروانچل سے زرعی اور خوراک ڈبہ بند مصنوعات کی برآمدات میں اضافے سے نہ صرف بھارت کی غیر ملکی زرمبادلہ آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے کاشتکاروں کی آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوگا، نیز اس خطے میں روزگار کے مواقع بھی پیداہوں گے۔
محترمہ پٹیل نے کہا کہ ملک نے 2021۔22 کے لیے تجارتی اشیاء کی برآمدات کے لیے 400 بلین امریکی ڈالر کے بقدر کا ہدف مقرر کیا ہے اور اپریل۔نومبر 2021۔22 کی مدت کے دوران 262 بلین امریکی ڈالر کے بقدر برآمدات پہلے ہی کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2021۔22 میں زرعی پیداوار کے لیے 43 بلین امریکی ڈالر کے بقدر ریکارڈ برآمدات کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے اور اے پی ای ڈی اے اور کاشتکاروں کی کوششوں کے ذریعہ یہ ہدف جاری مالی سال کے دوران حاصل کرلیا جائے گا۔
اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگاموتھو نے پوروانچل خطے میں برآمدات کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے اے پی ای ڈی اے کے ذریعہ انجام دی گئیں پہل قدمیوں کے بارے میں بات کی۔ مرزاپور کے ضلع مجسٹریٹ جناب پروین کمار لکسکار نے بطورمہمان خصوصی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کی یاد میں کیا گیا، جسے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔
کانفرنس کے دوران، زرعی پیداوار کی برآمدات میں اضافے کے لیے سرکردہ برآمدکار ادارے-ایسو سی ایشن اور پوروانچل کے ایف پی اداروں کے درمیان ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط عمل میں آئے۔ چین کو برآمد کیے جانے والے غیر باسمتی چاول اور متحدہ عرب امارات کو برآمد کی جانے والی ہری مرچوں کی کھیپوں کو محترمہ انوپریا پٹیل اور اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر انگاموتھو کے ذریعہ جھنڈی دکھا کر رخصت کیا گیا۔
اترپردیش حکومت کے سینئر افسران، مرزاپور ضلع انتظامیہ، اے پی ای ڈی اے، بین الاقوامی چاول تحقیقی ادارہ ، سبزیوں پر تحقیق کا ادارہ آئی سے اے آر ۔ انڈیا اور برآمدکار ایسو سی ایشن کے نمائندگان، کاشتکار پیداواری تنظیمیں (ایف پی اوز) اور دیگر حصہ داران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔
کاشتکار حضرات ،جن میں سے بیشتر مرزاپور، بھدوئی، وارانسی، غازی پور اور چندولی جیسے اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں، نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔
زرعی فصلوں کی برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی طور طریقوں پر عمل کرنے کے لیے، اے پی ای ڈی اے نے ایف پی او اداروں، تاجر حضرات، برآمدکاروں، زرعی سائنسدانوں، اترپردیش حکومت اور دیگر اداروں کے ساتھ شراکت داری میں، ماہ جولائی 2021 میں وارانسی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا تھا۔ اس میٹنگ میں وارانسی خطے کے 200 سے زائد کاشتکاروں نے حصہ لیا تھا جہاں زرعی سائنس دانوں اور سرکردہ اداروں کے افسران نے اس خطے سے زرعی پیداوار کی برآمدات کو فروغ دینے اور کاشتکاروں کے ذریعہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ اچھے طور طریقوں (جی اے پی) پر عمل کرنے کے لیے بیش قیمتی معلومات فراہم کی تھی۔
*********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 13768
(Release ID: 1778270)
Visitor Counter : 231