وزارت دفاع

بھارتی فوج کا دستہ، مشترکہ ہند-مالدیپ تربیتی مشق ’ایکس ایکوورین‘ کے 11ویں ایڈیشن کے لئے روانہ

Posted On: 05 DEC 2021 9:14AM by PIB Delhi

 

بھارت  اور مالدیپ کے درمیان مشق ایکوورین  کے 11 ویں ایڈیشن کا انعقاد 6 سے 19 دسمبر 2021 تک مالدیپ کے کڈھو جزیرہ میں  کیا جائے گا۔

یہ مشق دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان زمینی اور سمندری دونوں مقامات پر سرحد پار کی  دہشت گردی کو سمجھنے،  انسداد دہشت گردی اور انسداد شورش کی کارروائیوں کے انعقاد اور بہترین فوجی طریقوں اور تجربات کو ساجھا کرنے کے حوالے سے ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو فروغ دے  گی۔

سخت تربیت کے علاوہ مشترکہ فوجی مشقوں میں دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔ یہ مشق بحر ہند کے علاقے میں ابھرتی ہوئی سلامتی کے چیلنجوں کے درمیان مالدیپ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211205-WA0000ZCPV.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 13765

                          



(Release ID: 1778229) Visitor Counter : 162