محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

گروگرام (مانیسر) میں 500 بستروں والا ای ایس آئی سی اسپتال بنے گا، میرٹھ میں 100 بستروں والا ای ایس آئی سی اسپتال قائم کیا جائے گا


ای ایس آئی سی کی 186ویں میٹنگ میں ڈبری (اڈیشہ)، اٹچوتاپورم، وشاکھاپٹنم (آندھراپردیش) میں نئے ای ایس آئی اسپتالوں کی تعمیر اور ای ایس آئی ایس اسپتال تنسوکیا، آسام کو تحویل میں لئے جانے (ٹیک اوور) کو منظور دی گئی

ای ایس آئی سی نے، ای ایس آئی سی کووڈ-19 ریلیف اسکیم کے لئے کنٹری بیوٹری کنڈیشن میں راحت دی

چالیس برس یا اس سے زیادہ کی عمر والے بیمہ یافتہ افراد کی انسدادی سالانہ صحت جانچ پر مرکوز تجرباتی پروگرام کا آغاز

ای ایس آئی سی کے سروس ڈیلیوری میکانزم کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لئے اعلیٰ اختیار یافتہ کمیٹیوں کا اعلان

ملک کے ورکروں اور ان پر منحصر کنبوں کے لئے بہتر سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر زیادہ تیزی اور محنت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت: بھوپندر یادو

Posted On: 04 DEC 2021 6:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  4/دسمبر 2021 ۔ محنت و روزگار کے مرکزی وزیر مملکت اور ای ایس آئی سی کے چیئرمین جناب بھوپندر یادو نے آج نئی دہلی میں احمدآباد، فریدآباد، حیدرآباد اور کولکاتہ میں واقع چار ای ایس آئی سی میڈیکل کالجوں / اسپتالوں میں 40 برس یا اس سے زیادہ کی عمر والے بیمہ یافتہ افراد کی انسدادی سالانہ صحت جانچ میں جڑے تجرباتی پروگرام کا آغاز کیا۔ اس سے بیمہ یافتہ افراد کو بیماریوں کا ابتدائی مرحلہ میں ہی پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے میٹنگ میں بتایا کہ آج جن چار ای ایس آئی سی اسپتالوں میں تجرباتی طور پر جس سالانہ انسدادی صحت جانچ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے اس کی پیش رفت پر خود نگرانی رکھیں گے، تاکہ بعد میں اسے پورے میں لاگو کیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BCN5.jpg

آج نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں منعقدہ امپلائیز اسٹیٹس انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کی 186ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب یادو نے سبھی سے تیزی اور محنت کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی، تاکہ ملک کے ورکروں اور ان پر منحصر کنبوں کے لئے بہتر سماجی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انھوں نے ریاستوں سے بھی اپیل کی کہ وہ برابر ریجنل بورڈ میٹنگوں کا انعقاد کریں تاکہ سفارشات وغیرہ کو ای ایس آئی سی کی مستقبل میں ہونے والی میٹنگوں میں شامل کیا جاسکے جو کہ سال میں چار مرتبہ ہوا کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002US5H.jpg

محنت و روزگار کے وزیر اور ای ایس آئی سی کے چیئرمین نے ای ایس آئی سی کے سروس ڈیلیوری میکانزم کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لئے درج ذیل چار اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کیا:

  1. محنت و روزگار کے وزیر مملکت جناب رمیسور تیلی عمارتوں اور ای ایس آئی کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق کمیٹی کی صدارت کریں گے تاکہ وقت پر تکمیل کے لئے، ای ایس آئی اسپتالوں وغیرہ کے رواں پروجیکٹوں کی نگرانی کی جاسکے۔
  2. محنت و روزگار کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل برتھاول انسانی وسائل سے متعلق کمیٹی کی صدارت کریں گے، تاکہ بھرتی، افرادی قوت، شفافیت اور ای ایس آئی سی کے روزمرہ کے کاموں میں بہترین طور طریقوں کو اپنانے کی خاطر کارروائی منصوبہ کے تعلق سے مشورہ دیا جاسکے۔
  3. محنت و روزگار کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل برتھاول ہی صلاحیت سازی، مصنوعی ذہانت، ٹیلی میڈیسن، دواؤں کی خرید اور تقسیم کی آن لائن نگرانی کے لئے اطلاعاتی و ٹکنالوجی کمیٹی کی صدارت کریں گے۔

مذکورہ تینوں کمیٹیوں میں ایسے اراکین شامل ہوں گے جو ملازمین، آجروں، ریاستی حکومتوں اور ای ایس آئی سی کی نمائندگی کریں گے۔

کووڈ-19 کے سبب فوت ہوجانے والے آئی پیز کے کنبوں کی مدد اور دادرسی کے لئے، ای ایس آئی سی کووڈ-19 ریلیف اسکیم متعارف کرائی گئی۔ کارپوریشن نے آج اس اسکیم کے تحت اہلیت کے لئے ادائیگی کی کنٹری بیوٹری کنڈیشن میں راحت دی اور اسے 70 دن سے 35 دن کردیا۔

ای آئی سی کی میٹنگ میں ایچ ایس آئی آئی ڈی سی، مانیسر میں 500 بستروں والے ای ایس آئی اسپتال بنانے کے لئے 8.7 ایکڑ کے ایک کو تحویل میں لئے جانے کو بھی منظوری دی۔ میرٹھ میں 100 بستروں والے ای ایس آئی اسپتال کے قیام کے لئے 2.024 ہیکٹیئرز کی ایک زمین کے ٹکڑے کو تحویل میں لینے کو بھی منظوری دی۔ یہ زمین یوپی حکومت نے مفت دستیاب کرائی ہے۔

ایک دوسرے فیصلہ میں ای ایس آئی نے اڈیشہہ کے دبری میں 50 بستروں والے (102 بستروں تک بڑھایا جاسکتا ہے) ای ایس آئی اسپتال کے قیام کے لئے 5 ایکڑ زمین تحویل میں لینے اور تنسوکیا میں ریاستی حکومت کے ذریعے چلائے جارہے اسپتال کو تحویل میں لینے (ٹیک اوور کرنے) اور بعد میں اسے 100 بستروں والے ای ایس آئی سی اسپتال میں اَپ گریڈ کرنے کے فیصلے کو بھی منظوری دی۔ ای ایس آئی سی نے اڈیشہ کے جھرسوگوڈا میں ایک سب ریجنل آفس بنائے جانے کی تجویز کو بھی منظوری دی۔

ای ایس آئی سی نے 2.00 ایکڑ کے زمین کے ایک پلاٹ کو تحویل میں لیے جانے کو بھی منظوری دی جسے 30 بستروں والے ای ایس آئی اسپتال کے قیام کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعے اٹچوتاپورم، وشاکھاپٹنم میں مفت الاٹ کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں سالانہ رپورٹ اور سال 2020-21 میں ای ایس آئی سی کی سرگرمیوں سے متعلق اس کے تجزیے کو بھی منظوری دی گئی اور کارپوریشن نے سی اینڈ اے جی کے ذریعے آڈیٹیڈ سال 2020-21 کے لئے سالانہ اکاؤنٹس کو بھی ایڈاپٹ کیا۔

محنت و روزگار اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیسور تیلی اور ای ایس آئی سی کے وائس چیئرمین اور حکومت ہند کی وزارت محنت و روزگار کے سکریٹری جناب سنیل برتھاول، ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل جناب مکھ میت ایس بھاٹیا، ایڈیشنل سکریٹری اور ایف اے، وزارت محنت و روزگار محترمہ سیبانی سوائن، محنت و روزگار کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ وبھا بھلا، ای ایس آئی سی کے فائنانشیل کمشنر جناب ہیمنت جین، ای ایس آئی سی کے معزز اراکین، جو نمائندہ ملازمین اور آجروں کے فیڈریشنوں / تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہیں، ریاستی حکومتوں کے نمائندے اور محنت و روزگار کی وزارت اور ای ایس آئی سی کے افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SZSV.jpg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13755



(Release ID: 1778145) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Telugu