ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہینڈلوم کے فروغ کے لئے معیاری خام مال کی سپلائی
Posted On:
03 DEC 2021 3:49PM by PIB Delhi
ہینڈلوم بنانے والوں کو مناسب قیمت پر دھاگوں کی فراہمی کے لئے خام مال کی سپلائی کی اسکیم پورے ملک میں نافذ کی جا رہی ہے۔ اسکیم کے تحت، تمام قسم کے دھاگوں کے لئے نقل و حمل کے اخراجات واپس کئے جاتے ہیں۔ اور کاٹن ہانک یارن، گھریلو ریشم، اون اور لینن کے دھاگوں اور قدرتی ریشوں کے ملے جلے دھاگوں کے لئے مقدار کی حد کے ساتھ قیمت میں 15 فیصد ٖفیصد کی رعایت دی جاتی ہے۔ نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، کمشنر/ڈائریکٹر ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل کے ذریعے ریاستی حکومتیں، ایپکس سوسائٹیز اور ریاستی ہینڈلوم کارپوریشنز ریاستی حکومتوں کے براہ راست کنٹرول اور نگرانی میں عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں ہیں۔ نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ مطلوبہ معیار کے رنگ اور کیمیکل بھی ڈپوؤں اور گوداموں کے نیٹ ورک کے ذریعے ہینڈلوم بنانے والوں کو دستیاب ہیں۔
ہنر کا معیار بلند کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ تکنیکی شعبوں میں ہینڈلوم ورکروں کے لئے ضرورت پر مبنی ہنر مندی کا معیار بلند کرنے کے پروگرام یعنی ہینڈلوم سمیت ٹیکسٹائل سیکٹر میں بُنائی، رنگائی، ڈیزائننگ وغیرہ کے کام سمرتھ صلاحیت سازی کے تحت کرائے جاتے ہیں-
یہ اطلاع ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ نے دی۔ درشنا جاردوشین نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
U.No:13743
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1778091)
Visitor Counter : 176