ٹیکسٹائلز کی وزارت
تقریباً 1714 انڈیا ہینڈلوم برانڈ مصنوعات رجسٹرڈ
ای کامرس کے 23 ادارے آئی ایچ بی مصنوعات سمیت ہینڈلوم مصنوعات کی ای-مارکیٹنگ کو فروغ دینے میں مصروف
ای کامرس پورٹلز کے ذریعہ 134.35 کروڑ روپے کی مجموعی فروخت کی اطلاع
Posted On:
03 DEC 2021 3:50PM by PIB Delhi
انڈیا ہینڈ لوم برانڈ (آئی ایچ بی) کو اعلیٰ معیارکی مخصوص ہینڈ لوم مصنوعات کی برانڈنگ اور فروغ کے لئے شروع کیا گیا تھا جس میں ماحولیات پر کوئی منفی اثر نہیں ہوتا۔ 31.10.2021 تک 1714 رجسٹریشن جاری کئے گئے ہیں اور ریاست وار رجسٹریشن کے اعداد و شمار ضمیمہ نمبر ایک میں ہیں۔ آئی ایچ بی کی مصنوعات زیادہ تر نجی اداروں کے ذریعہ فروخت کی جاتی ہیں اور ان ہینڈلوم انٹرپرائزز کے ذریعہ فروخت کے اعداد و شمار کی رپورٹنگ نوعیت کے اعتبار سے رضاکارانہ ہے۔ ان ایجنسیوں کے ذریعہ 31.10.2021 تک 1102.69 کروڑروپے کی فروخت کی اطلاع دی گئی ہے۔
ہینڈلوم مصنوعات بشمول آئی ایچ بی کی مصنوعات کی ای-مارکیٹنگ کو فروغ دینے کے لیے 23 ای کامرس اداروں کو مصروفِ عمل کیا گیا ہے۔ 31.10.2021 تک ان ای کامرس پورٹلز کے ذریعہ 134.35 کروڑ روپے کی مجموعی فروخت کی اطلاع دی گئی ہے۔ آئی ایچ بی رجسٹرڈ ہولڈروں کو برانڈ کے فروغ کے لئے ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹنگ کی نمائش/تقریبات میں شرکت کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
ضمیمہ نمبر ایک
آئی ایچ بی مصنوعات کی ریاست وار رجسٹریشن
|
آندھراپردیش
|
99
|
آسام
|
15
|
بہار
|
169
|
چھتیس گڑھ
|
117
|
دہلی
|
30
|
گجرات
|
14
|
ہریانہ
|
54
|
ہماچل پردیش
|
45
|
جموں وکشمیر
|
33
|
جھارکھنڈ
|
33
|
کرناٹک
|
18
|
کیرلہ
|
170
|
مدھیہ پردیش
|
167
|
مہاراشٹر
|
68
|
منی پور
|
3
|
اڑیشہ
|
31
|
راجستھان
|
68
|
تمل ناڈو
|
179
|
تلنگانہ
|
189
|
تری پورہ
|
2
|
اترپردیش
|
104
|
مغربی بنگال
|
106
|
کل
|
1714
|
یہ اطلاع ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ نے دی۔ درشنا جاردوشین نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں دی۔
****
U.No:13742
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1778090)