صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

طبی آکسیجن کی پیداوار

Posted On: 03 DEC 2021 3:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3/دسمبر 2021 ۔ صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مینوفیکچررس کے ذریعے دی گئی یومیہ رپورٹ کی بنیاد پر پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوزیوس سیفٹی آرگنائزیشن (پی ای ایس او) کے ریکارڈ کے مطابق سیال آکسیجن کی یومیہ پیداواری صلاحیت 8778 میٹرک ٹن یومیہ ہے۔  طبی آکسیجن صلاحیت کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

سال

سیال آکسیجن مینوفیکچرنگ پلانٹ کی یومیہ پیداوار کی مجموعی صلاحیت

2019

پی ای ایس او کے ساتھ کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں

یکم اکتوبر 2020 تک

6876  میٹرک ٹن یومیہ

28 نومبر 2021 تک

8778  میٹرک ٹن یومیہ

 

مذکورہ بالا کے علاوہ ملک میں طبی آکسیجن کی دستیابی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھارت سرکار کے ذریعے تقریباً 1563 پریشر سوئنگ ایزارپشن (پی ایس اے) پلانٹس لگائے گئے ہیں۔ ان میں وہ 1225 پی ایس اے پلانٹس شامل ہیں جنھیں ملک کے ہر ضلع میں پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت لگایا گیا اور چالو کیا گیا ہے۔ مزید برآں 281 پی ایس اے پلانٹس پیٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت، توانائی کی وزارت، کوئلے کی وزارت، ریلویز کی وزارت کے پی ایس یوز کے ذریعے قائم کئے گئے ہیں اور 57 پی ایس اے پلانٹس بیرونی گرانٹس کے تحت حاصل ہوئے ہیں۔

ہنگامی بندوبست منصوبہ اور حکمت عملی سے متعلق حکومت کے ذریعے قائم کئے گئے بااختیار گروپ نے سفارش کی تھی کہ آکسیجن ڈیمانڈ کے حساب کے لئے نان آئی سی یو اور آئی سی یو سیٹنگ میں آکسیجن فلو کی درکار شرح فی کس یومیہ فی منٹ بالترتیب 10 اور 24 لیٹر ہے۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سبھی حصص داروں جیسے کہ متعلقہ وزارتوں، مینوفیکچررس / سیال آکسیجن گیس کے سپلائرس وغیرہ کے مشورے سے طبی آکسیجن گیس کی فراہمی کے لئے ایک فعال اور شفاف فریم ورک تیار کیا گیا تھا۔  اس کے علاوہ آن لائن ڈیجیٹل سالیوشنز جیسے کہ آکسیجن ڈیمانڈ ایگریگیشن سسٹم (او ڈی اے ایس) اور آکسیجن ڈیجٹل ٹریکنگ سسٹم (او ڈی ٹی ایس) تیار کئے گئے ہیں تاکہ سبھی طبی مراکز کے طبی آکسیجن کی مانگ کا تعین کیا جاسکے اور اس کے نقل و حمل پر نگاہ رکھی جاسکے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13694

 


(Release ID: 1777814)
Read this release in: English , Tamil , Telugu