وزارت اطلاعات ونشریات

آ کاشوانی کےلئے الیکٹرک گاڑیاں: اے آئی آر ہوا گرین

Posted On: 02 DEC 2021 4:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2دسمبر ،2021

مرکز کے گرین (سبز) اقدامات اور الیکٹرک موبلٹی پر اس کے وژن کے مطابق، آل انڈیا ریڈیو نے اپنی تمام نقل و حمل کی ضروریات کے لیے اپنے پورے بیڑے کو الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کر دیا ہے۔ پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ششی شیکھر ویمپتی اور آل انڈیا ریڈیو کے ڈائرکٹر جنرل این وینودھر ریڈی نے آج نئی دہلی کے آکاشوانی بھون میں26 الیکٹرک گاڑیوں کےپہلے  بیڑے کو ہری جھنڈی دکھائی۔

ہندوستان کے ماحولیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں ایک چھوٹی لیکن اہم شراکت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، یہ دہلی میں تعینات ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں کا دوسرا سب سے بڑا بیڑا ہے۔

پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ششی شیکھر ویمپتی نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنا ایک اہم فیصلہ ہے۔ صاف ستھرا ہندوستان جہاں ماحول بھی صاف ستھرا ہو یہ وزیر اعظم کا مشن ہے۔

آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل این وینودھر ریڈی کو امید ہے کہ آکاشوانی بھون میں ان ای گاڑیوں کے تجربے کی بنیاد پر آل انڈیا ریڈیو کے دیگر اسٹیشنوں کے لیے الیکٹرک گاڑیاں لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اےآئی آر نے اگلے پانچ سالوں کے لئےاے آئی آر نے اگلے پانچ برسوں کےلئے ای ویہیکل کےلئے کنورجنس اینرجی سروسز لیمیٹیڈ (سی ای ایس ایل) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔

آل انڈیا ریڈیو نے سی ای ایس ایل سے تمام الیکٹرک گاڑیاں ویٹ  لیز پر حاصل کی ہیں جو بجلی کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر کمپنیوں کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ نیٹ ورک پرسار بھارتی کے سول کنسٹرکشن ونگ نے بچھایا ہے۔

 

<><><><><>

ش ح-ا م-ج

13649U.No. :



(Release ID: 1777540) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu