بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای  شعبے  کی مدد

Posted On: 02 DEC 2021 2:01PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای  کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ عالمی بینک نے ایم ایس ایم ای کی وزارت کو اطلاع دی ہے کہ اس کے بورڈ نے  چار جون 2021 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں  حکومت ہند کے پروگرام  ’’ایم ایس ایم ای  کارگزاری کو بڑھانے اور رفتار دینے  (آر اے ایم پی)‘‘ ، جو کہ  کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے  بہت زیادہ  متاثر ہونے والے  ایم ایس ایم ای شعبے میں نئی جان ڈالنے کے لئے ایک پہل ہے، پروگرام میں  مدد  دینے کے لئے  500 ملین  امریکی ڈالر (3750 کروڑ روپے)  کا ایک قرض منظور کیا ہے۔

آر اے ایم پی ، ایم ایس ایم ای  کے  مسابقت۔ کووڈ کے بعد کی لچک اور بحالی کے پروگرام  (ایم سی آر آر پی) کا ایک حصہ ہے۔آر اے ایم پی پروگرام کے لئے  ریاست وار سرمایہ کاری  اور منظوری  اس لئے نہیں دی گئی ہے کہ  آر اے ایم پی کے لئے  ابھی کابینہ کی منظوری کا انتظار ہے۔

آر اے ایم پی پروگرام کے لئے  عالمی بینک کے پروگرام اپریزل ڈاکومنٹ کے مطابق  40 فیصد سے زیادہ ایم ایس ایم ایز کے پاس   مالی بندوبست کے رسمی وسائل  تک رسائی کا  فقدان  ہے۔ مجوزہ پروگام (آر اے ایم پی)  کووڈ لچک اور  بحالی  کے لئے حکومت کے مختلف اقدامات  میں تعاون کرتا ہے۔  یہ پروگرام  حکومت کے  رواں تعاون پروگراموں  کی مدد کرے گا جو کہ  ایم ایس ایم ایس کے مسابقتی پہلو پر مرکوز ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13639

                          


(Release ID: 1777490) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu