نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

قابل تحسین  کھلاڑیوں کو پنشن کے لئے اسپورٹس فنڈ کے تحت 821 کھلاڑی تا عمر پنشن پارہے ہیں: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 02 DEC 2021 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2/دسمبر 2021 ۔ کھیل کود اور نوجوان کے امور کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت ’’قابل تحسین کھلاڑیوں کو پنشن کے لئے اسپورٹس فنڈ‘‘ اسکیم کے تحت ماہانہ پنشن کی شکل میں سبکدوشی کے بعد کھلاڑیوں کو روزی روزگار میں مدد دے رہی ہے۔

اسکیم کے تحت ایسے کھلاڑی جو بھارتی شہری ہیں اور جنھوں نے اولمپک کھیلوں، دولت مشترکہ کھیلوں، ایشیائی کھیلوں اور عالمی کپ / عالمی چمپئن شپ (اولمپک اور ایشیائی کھیلوں کے زمرے میں) اور پیرالمپک کھیلوں میں تمغے حاصل کئے ہیں، انھیں تا عمر ماہانہ پنشن دی جارہی ہے۔ پنشن کی یہ رقم 12000 روپئے سے 20000 کے درمیان ہوتی ہےاور یہ پنشن 30 سال کی عمر کو پہنچنے یا سرگرم کھیلوں سے سبکدوش ہونے، ان میں سے جو عمل بعد میں پیش آیا ہو، کے بعد دی جاتی ہے۔ پنشن کی ادائیگی لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) آف انڈیا کے توسط سے دی جاتی ہے۔ اس سے وزارت ایل آئی سی کو یکمشت کل ادائیگی کرکے انفرادی پنشنرز کے لئے اینوایٹی (سالانہ پنشن) خریدتی ہے۔

فی الحال اس اسکیم کے تحت 821 کھلاڑی تا عمر پنشن پارہے ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13658

 



(Release ID: 1777424) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil