شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرشی اڑان 2.0، پہاڑی علاقوں، شمال مشرقی ریاستوں اور قبائلی علاقوں سے خراب ہونے والی غذائی مصنوعات کی نقل و حمل پر توجہ مرکوز کرتا ہے


یہ اسکیم ملک کے شمال مشرقی خطے، پہاڑی اور قبائلی علاقوں کے 50 سے زیادہ ہوائی اڈوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے

کرشی اڑان 2.0 کا مقصد، تمام زرعی پیداوار کے لیے ہموار، کم لاگت، وقت کے پابند ہوائی نقل و حمل اور متعلقہ لاجسٹکس کو یقینی بنانا ہے

Posted On: 02 DEC 2021 2:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 دسمبر 2021: 

کرشی اڑان 2.0 بنیادی طور پر پہاڑی علاقوں، شمال مشرقی ریاستوں اور قبائلی علاقوں سے خراب ہونے والی کھانے بینے کی مصنوعات کی نقل و حمل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ملک کے شمال مشرقی، پہاڑی اور قبائلی علاقوں سے پیدا ہونے والی تمام زرعی پیداوار کے لیے ہموار، کم لاگت، وقت کے پابند ہوائی نقل و حمل اور متعلقہ لاجسٹکس کو یقینی بنانا ہے۔ اس کا مقصد زرعی پیداوار کی نقل و حمل کے لیے موڈل مکس میں فضائی حصہ بڑھانا ہے، جس میں باغبانی، ماہی گیری، مویشی اور ڈبہ بند مصنوعات شامل ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور ان سے منسلک ایجنسیوں کی مختلف اسکیموں میں پائیدار اور لچکدار زرعی پیداوار کی قدر کے سلسلے کی فروغ کو حاصل کرنے والے مختلف اجزاء کے ساتھ ساتھ، نجی شعبے کی طرف سے سپلائی چین کی مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے،نجی شعبے کے ذریعے وابستگی کے وسائل پر بہتر ہم آہنگی حاصل کرنے کے لیے؛

  1. آغازی مقام اور منزل کے ہوائی اڈوں کے درمیان مزید ہوائی رابطہ (قومی اور بین الاقوامی) فراہم کرنا ہے، جس کا مقصد لاجسٹکس کی کارکردگی میں بہتری لانا۔
  2. ریگولیٹری حصہ لینے والی سرکاری ایجنسیوں (پی جی ایز) کے ذریعے، زرعی پیداوار، باغبانی، فشریز ، ہوائی اڈوں پر مویشیوں کی مصنوعات اور ہوائی اڈے سے باہر کی سہولیات سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے، ہوائی کارگو کی پروسیسنگ میں بنیادی ڈھانچے اور کارکردگی کو بہتر بنانا۔
  • iii. شمال مشرقی خطے، قبائلی اور پہاڑی اضلاع کی نامیاتی اور قدرتی پیداوار کی، فضائی مال برداری پر خصوصی توجہ دینا۔
  1. مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں کے ساتھ ہم آہنگی میں، گھریلو مطالباتی کلسٹرز اور بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ زرعی پیداوار/سپلائی مراکز کی بہتر اور بروقت میپنگ کرنا۔
  2. برآمداتی سپلائی سلسلےمیں شروع سے آخیر تک، پلانٹ اور جانوروں کے قرنطینہ اور دیگر ریگولیٹری ضروریات (ایئرپورٹ پر) کو اپنانے کو فروغ دینا۔
  3. موجودہ ای پلیٹ فارم کے ساتھ انضمام اور ضرورت کے مطابق ان کی تخلیق کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ، پیپر لیس اور کنٹیکٹ لیس انٹرفیس کو فعال کرنا۔

حکومت نے ابھی تک اس اسکیم کے لیے، کوئی بجٹ منظور نہیں کیا ہے۔ بنیادی طور پر یہ اسکیم شمال مشرقی خطے، پہاڑی اور قبائلی علاقے کے 25 ہوائی اڈوں پر توجہ مرکوز کر رہی تھی جن میں اگرتلہ، اگاتی، باراپانی، دہرادون، ڈبرو گڑھ، دیما پور، گگئی، امپھال، جموں، جورہاٹ، کلّو (بھونٹر)، لیہہ، لینگپوئی، لیلاباری، پاکیونگ، پنتنگر ، پتھورا گڑھ، پورٹ بلیئر، رائے پور، رانچی، روپسی، شملہ، سلچر، سری نگر اور تیزو شامل ہیں۔ اس کے بعد، مندوستان کےہوائی اڈوں کی اتھارٹی (اےاے آئی) کے دیگر 28 ہوائی اڈے، یعنی آدم پور (جالندھر)، آگرہ، امرتسر، باگڈوگرا، بریلی، بھج، چندی گڑھ، کوئمبٹور، گوا، کورکھپور، ہندن، اندور، جیسلمیر، جام نگر، جودھپور، کانپور۔ (چکیری)، کولکاتہ، ناسک، پٹھان کوٹ، پٹنہ، پریاگ راج، پونے، راجکوٹ، تیز پور، تریچی، تریوندرم، وارانسی اور وشاکھاپٹنم کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کرشی اڑان اسکیم، بین الاقوامی اور قومی روٹس پر، زرعی مصنوعات کی نقل و حمل میں کسانوں کی مدد کرنے کے لیے اگست 2020 میں شروع کی گئی تھی تاکہ اس سے ان کی پیداروار کی قیمت کو بہتر بنایا جاسکے۔ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد کے ساتھ، ملک بھر میں، مزید اضلاع / ہوائی اڈوں کو شامل کرکے، کرشی اڑان اسکیم کا دائرہ کار بڑھایا گیا۔ کرشی اڑان جاری اسکیم ہے اور زرعی مصنوعات کو ملک کے مختلف مقامات سےدوسری مقاماتی منزلوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے، وقتاً فوقتاً، اسکیم کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کے مطابق طریقہ کار میں مناسب اصلاحات کی جاتی ہیں۔

یہ معلومات، شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں، ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.13641

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1777394) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Bengali , Tamil