بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتی اکائیوں (ایم ایس ایم ایز) کے لئے استحقاق کے نئے اصول

Posted On: 02 DEC 2021 2:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی 2؍ دسمبر 2021

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

حکومت نے بموجب اپنے نوٹیفکیشن نمبر ایس او 2119 مورخہ 26.06.2020، پلانٹ اور مشینری یا سازوسامان میں سرمایہ کاری اور صنعتوں کی پیداوار کی بنیاد پر ایم ایس ایم ایز کی زمرہ بندی کے جامع اصول وقواعد مشتہر کئے ہیں۔ اس کے ذریعہ، اسے کلی طور پر آن لائن، ڈیجیٹل، کاغذ کے بغیر استعمال اور از خود اعلانیہ کی بنیاد پر ایم ایس ایم ای کے سلسلے میں ادھیم رجسٹریشن عمل کے تحت لاکر، سہل بنایاگیا ہے۔ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتی اکائیوں کے طور پر اندراج کرانے کی غرض سے کسی بھی دستاویز یا ثبوت کو اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ رجسٹریشن کے لئے صرف آدھار اور پین کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔صنعتی اکائیوں کے کاروبار اور سرمایہ کاری کے بارے میں پین اور جی ایس ٹی آئی این سے منسلک تفصلات کو متعلقہ سرکاری ڈیٹا بیس سے خود کار طریقے حاصل کیا جاتا ہے۔ ایم ایس ایم ای کے کسی بھی زمرے کے لئے کاروبار کی حدود کو برآمدات کے تعلق سے کاروبار میں شامل نہیں کیا جاتا۔ نئے اصول وضوابط کا،01-07-2020 سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اطلاق ہوگیا ہے۔ صنعتی اکائیوں کا فروغ اور ترقی ایک ریاستی معاملہ ہے۔ مرکزی حکومت، مختلف اسکیموں، پروگراموں اور پالیسی سے متعلق ابتدائی اقدامات کے ذریعہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی کوششوں میں معاونت کرتی ہے، جس سے دوسرے اور تیسرے زمرے کے شہروں سمیت ملک میں یکساں طور پر ایم ایس ایم ایز کے فروغ، ترقی اور مقابلہ جاتی صلاحیت میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

 

**********

ش ح۔ ع م۔ ع ر۔

U-13630



(Release ID: 1777228) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Bengali , Tamil , Telugu