وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے نے پونے ،مہاراشٹر میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

Posted On: 02 DEC 2021 1:53PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس محکمے نے 25-11-2021 کو  ڈیری صنعت اور دودھ سے بنی اشیا ء سے منسلک پونے کے ایک سرکردہ گروپ کے یہاں تلاشی اور ضبط کئے جانے کی کارروائیاں انجام دیں۔تلاشی کی یہ کارروائیاں بھارت میں 6 شہروں میں 30 ٹھکانوں پر انجام دی گئیں۔

تلاشی کی اس کارروائی کے دوران بہت سے قابل اعتراض دستاویزات ٹیکس چوری کے ثبوت ضبط کئے گئے ہیں۔ان شواہد کے ابتدائی جائزے سےمختلف غلط طریقوں جیسے فرضی خریداری ،بلاحساب کی نقدسیل ، نقد قرضوں سے متعلق لین دین اورانہیں پھر سے ادا کئے جانے ،بغیر حساب کتاب کے نقد قرضے وغیرہ کے طریقے اپناکر ٹیکس ادا کئے جانے والی آمدنی کے چوری کئے جانے کا واضح اشارہ ملتا ہے ۔بنا حساب کتاب کی فروخت یا مویشیوں کی موت وغیرہ کے غلط دعووں کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

اس طرح کے ثبوت بھی اکٹھا کئے گئے ہیں جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس گروپ نے جس کا حساب کتاب اکٹھا کیا جارہا ہے اپنی ٹیکس ادا کرنے والی آمدنی سے مخصوص کٹوتی کے دعوے کےلئے علیحدہ سے کھاتوں کی کتابیں تیار نہیں کی تھیں۔

تقریباً 2.50کروڑ روپے کی بے حساب نقد رقم اور زیورات کو ضبط کئے جانے کے نتیجے میں تلاشی کی یہ کارروائی انجام دی گئی ہیں۔جبکہ کچھ بینک لاکروں کو ابھی کھولا جانا باقی ہے۔تلاشی کی اس کارروائی میں اب تک 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی بے حساب آمدنی کی تخفیف کا پتہ چلا ہے۔

مزید چھان بین ابھی جاری ہے۔

*************

  ش ح-  ش ر - م ش

U. No.13626



(Release ID: 1777182) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu