امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز روزمرہ کی بنیاد پر ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتطامیہ کے ذریعہ قیمت کی نگرانی کے لئے قائم کئے گئے 179 مراکز میں  22 ضروری غذائی اشیا کی تھوک اور رٹیل قیمتوں کی نگرانی کررہا ہے


ضروری غذائی اشیا کی قیمتوں  کو مستحکم بنائے رکھنے کے لئے حکومت وقتاً فوقتاً متعدد اقدام کرتی رہتی ہے

بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے بفر اسٹاک سے اشیا جاری کرنا ، اسٹاک کی  حدود کو نافذ کرنا ،ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے اداروں کے ذریعہ اعلان کردہ  اسٹاک کی نگرانی  اور تجارتی پالیسی  کے  ضابطوں  میں تبدیلی جیسے کہ  امپو رٹ ڈیوٹی ، امپورٹ کوٹہ،کم از کم برآمداتی قیمت  اور برآمدات پر پابندیاں سمیت  دوسر ے قدم  اٹھائے گئے  ہیں

بڑھتی ہوئی پیداوار کے لئے کسانوں کو انسینٹیو دینے کی خاطر حکومت نے  مناسب کم از کم امدادی قیمت طے کی ہے

زرعی پیداوار بڑھانے اور زرعی انفراسٹرکچر میں اضافہ کرنے کے مقصد سے باغبانی کی مربوط ترقی کا مشن (ایم آئی ڈی ایچ)،قومی غذائی تحفظ مشن (این ایف ایس ایم)، آپریشن گرین جیسی  اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں

Posted On: 01 DEC 2021 3:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 1دسمبر2021/ امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے  مرکزی   وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مرکز روزمرہ کی بنیاد پر ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتطامیہ کے ذریعہ قیمت کی نگرانی کے لئے قائم کئے گئے 179 مراکز میں  22 ضروری غذائی اشیا کی تھوک اور رٹیل قیمتوں کی نگرانی کررہا ہے۔پالیسی  سے متعلق مداخلت کے لئے روزمرہ کی قیمتوں اور قیمت کے رجحانوں کا تجزیہ حقیقی وقت کی بنیاد پرکیا جاتا ہے۔

ضروری غذائی اشیا کی گھریلو سطح پردستیابی اور ان کی قیمتوں کو مستحکم بنائےرکھنے کے لئے حکومت  کے ذریعہ  وقتاً فوقتاً متعدد قدم اٹھائے جاتے ہیں۔  ان اقدامات میں بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے بفر اسٹاک سے اشیا جاری کرنا ، اسٹاک کی  حدود کو نافذ کرنا ،ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے اداروں کے ذریعہ اعلان کردہ  اسٹاک کی نگرانی  اور تجارتی پالیسی  کے  ضابطوں  میں تبدیلی جیسے کہ  امپو رٹ ڈیوٹی ، امپورٹ کوٹہ،کم از کم برآمداتی قیمت  اور برآمدات پر پابندیاں سمیت  دوسر ے قدم  اٹھا نا شامل ہیں۔

بڑھتی ہوئی پیداوار کے لئے کسانوں کو انسینٹیو دینے کی خاطر حکومت نے  مناسب کم از کم امدادی قیمت طے کی ہے۔زرعی پیداوار بڑھانے اور زرعی انفراسٹرکچر میں اضافہ کرنے کے مقصد سے باغبانی کی مربوط ترقی کا مشن (ایم آئی ڈی ایچ)،قومی غذائی تحفظ مشن (این ایف ایس ایم)، آپریشن گرین جیسی  اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں ۔

 

ش ح۔ ق ت۔ ج

UNO*13609

 



(Release ID: 1777136) Visitor Counter : 98


Read this release in: Malayalam , English , Bengali , Tamil