صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈکی اومیکرون قسم سے متعلق تازہ معلومات
خطرے والے ملکوں سے آنے والی ، 11 بین الاقوامی پروازوں کے 3476 مسافروں کی جانچ کے بعد
کووڈ -19 کے 6 متاثرہ کیس پائے گئے
متاثر ہونے والے مسافروں کے نمونے،جینومک ترتیب کے لئے بھیج دئے گئے ہیں
بھارت سرکار، پیداہونے والی صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے
Posted On:
01 DEC 2021 8:29PM by PIB Delhi
کووڈ -19 کے ابھرتے ہوئے نئے ویرئنٹ کے کنٹرول اور بندوبست کے لئے صحت عامہ کے رد عمل اقدامات کی شکل میں مرکز کی طرف سے بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے مسافروں کے لئے جاری کئے گئے رہنما خطوط کے نفاذ کے پہلے دن 6 مسافروں میں کووڈ-19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے اسے ویرئینٹ آف کنسرن( وی او سی )کے طور پر رکھا ہے ۔
لکھنؤ کو چھوڑ کو ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر آج آدھی رات سے شام چار بجے تک کُل 11 بین الاقوامی پروازیں خطرے والے ملکوں سے پہنچیں ، جن میں 3476 مسافر سوار تھے۔
سبھی 3476 مسافروں کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے ،جن میں سے صرف 6مسافر ہی کووڈ-19سے متاثر پائے گئے۔
کووڈ-19 کی تصدیق والے مسافروں کے نمونوں کو جی نومک ترتیب کے لئے آئی این ایس اے سی او جی لیب میں بھیج دیا گیا ہے۔ بھارت سرکار ہول آف گورنمنٹ اپروچ کے نظریہ کے توسط سے کووڈ -19 کی اس بڑھتی ہوئی حالت پر نظررکھ رہی اورعالمی وبا کے خلاف لڑائی میں ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کررہی ہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-13614
(Release ID: 1777131)
Visitor Counter : 200