کابینہ سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ سکریٹری راجیو گابا نے خلیج بنگال میں  آنے و الے سمندری طوفان کے لئے تیاریوں  کا جائزہ لینے کی خاطر بحران سے  نمٹنے والی قومی کمیٹی این سی  ایم سی  کی میٹنگ منعقد کی

Posted On: 01 DEC 2021 9:58PM by PIB Delhi

کابینہ سکریٹری جناب راجیو گابا کی  صدارت میں  بحران سے نمٹنے  سے متعلق قومی کمیٹی این سی ایم سی نے   آج  خلیج بنگال میں آنے والے سمندری  طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مرکزی وزارتوں  ، ایجنسیوں اورریاستی سرکاروں  کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرجنرل نے   خلیج بنگال میں  ہوا کے کم دباؤو الے علاقے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کمیٹی کو جانکاری دی ، جو توقع ہے کہ 3دسمبر تک  شدت اختیار کرکے  سمندری طوفان میں   بدل جائے گا۔توقع ہے کہ یہ 4دسمبر کی صبح تک  آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کےساحلوں کو عبورکرلے گا اور ان ریاستوں کے ساحلی ضلعوںمیں شدید بارش اور   سمندری طوفان کی لہروں کے ساتھ 90 کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ توقع ہے کہ سمندری طوفان سے  آندھرا پردیش میں  سری کاکولم ،وشاکھا پٹنم اور وجے نگرم کے اضلاع  اور اوڈیشہ کے ساحلی اضلاع متاثر ہوں گے۔ امکان ہے کہ یہ مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں اور  گنگا کےدریائی علاقوں میں   بھاری سے بہت بھاری بارش لائے گا۔

آندھرا پردیش ، اوڈیشہ ،مغربی بنگال اور انڈ مان نکوبار کے  چیف سکریٹریوں  اور سینیئر افسروں  نے  کمیٹی کو تیاریوں سے متعلق اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ، جو  سمندری طوفان کے  متوقع  راستے میں  آبادی کے تحفظ کے لئے کئے جارہے ہیں جبکہ ایسے اقدامات  بھی کئے جارہے ہیں ،جس سے کہ طوفان کے بعد  بنیادی ڈھانچے کو کم سے کم نقصان  کو یقینی بنایا جاسکے۔

این ڈی آر ایف  نے ان ریاستوں میں  32 ٹیمیں  تعینات کی ہیں اور اضافی ٹیموں کو بھی تیار رکھا جارہا ہے جبکہ  ضرورت پڑنے پر تعیناتی کے لئے جہازوں اورطیاروں  کے ساتھ فوج اور بحریہ کی بچاؤ اور راحت ٹیمیں  تیار ہیں۔

ریاستوں اور مرکزی ایجنسیوں کے  تیاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ سکریٹری جناب راجیو گابا نے اس بات پرزوردیا کہ  سمندری طوفان سے  پہلے  ریاستی سرکاروں اور مرکزکی متعلقہ ایجنسیوں  کے ذریعہ  سبھی  اقدامات  کئے جانے چاہئیں  تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے اور املاک ، بنیادی ڈھانچے اور فصلوں  کو کم سے کم نقصان ہو۔کابینہ سکریٹری نے اس بات  پر بھی زور دیا کہ ریاستی سرکاروں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سبھی کوششیں کرنی چاہئیں کہ ماہی گیر اور سمندر میں  تمام جہاز فوراََ واپس لوٹ آئیں اور سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں کے  لوگوں کو جلدسے جلد نکالا جاسکے ۔ انہوں نے ریاستی سرکاروں کو یقین دلایا کہ تمام مرکزی ایجنسیاں  تیار ہیں اور وہ امداد  بھی دستیاب کرائیں گی۔

داخلی امور  ،بندرگاہوں  ، جہازرانی اور آبی گزر گاہوں کے علاوہ  ماہی پروری اورٹیلی کمیونی کیشن کے محکمے   کے سکریٹری صاحبان   اور  بجلی  ، پٹرولیم اور قدرتی گیس  کی وزارتوں کے سینئیر افسروں اور  این ڈی آر ایف  کے ڈی جی ، آئی ایم ڈی کے  ڈی جی ،سی آئی ایس سی کے  آئی ڈی ایس اور این ڈی  ایم اے نے بھی میٹنگ میں شرکت  کی ۔

*************

 

ش ح۔ش ر ۔رم

U-13602

 


(Release ID: 1777114) Visitor Counter : 159