دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل لائولی ہڈ مشن کے تحت فلپ کارٹ کے ساتھ مفاہمت نامہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 DEC 2021 2:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی  یکم دسمبر ،2021

 

لمیٹڈ سیلف ہیلپ گروپ (ایس  ایچ جی )پروڈیوسروں بشمول دستکاروں، بُنکروں اور کاریگروں کو فلپ کارٹ سمرتھ پروگرام کے ذریعے قومی بازاروں تک رسائی کی اجازت دینے کے لیے دیہی ترقی کی وزارت اور فلپ کارٹ انٹرنیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان 2 نومبر 2021 کو ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔

ایم او یو کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

ایس ایچ جی ممبران اور کلسٹرز(ایچ ایچ جی کی جغرافیائی گروپ بندی) کو آن بورڈنگ مصنوعات کے لیے تربیتی معاونت فراہم کی جائے گی۔

چھ ماہ کی مدت کے لیے پلیٹ فارم پر فروخت کے لیے تمام کمیشن چارجز کی چھوٹ۔

فی فروش زیادہ سے زیادہ 100 مصنوعات کے لیے کیٹلاگنگ سپورٹ۔

دیگر فوائد جیسے گودام اور اکاؤنٹ کے انتظام کے لیے تعاون وغیرہ۔

وزارت نے گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے تعاون سے ایس ایچ جی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے جی ای ایم میں اسٹور فرنٹ کے طور پر "سراس کلیکشن" تشکیل دیا ہے۔

 

آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کی ریاستوں ایس ایچ جی کو جی ای ایم پورٹل پر رجسٹر کرنے میں مدد کی ہے۔

 

جھارکھنڈ نے ایمیزون اور فلپ کارٹ پر رجسٹر کرنے کے لیے ایس ایچ جی کی حمایت  کی ہے جبکہ کیرالہ اور مہاراشٹر نے ایس ایچ جی  کو ایمیزون پر رجسٹر کرنے کے لیے تعاون کیا ہے۔

آسام، بہار، کیرالہ اور مدھیہ پردیش کی چار ریاستوں نے ایس ایچ جی کی مدد کے لیے ای کامرس پلیٹ فارم تیار کیے ہیں۔

 

 

 

 تفصیلات ذیل میں فراہم کی جاتی ہیں:

نمبر شمار

ریاست

سائٹ کا نام

1

آسام
آسومی

2

بہار
جیویکا شاپ

3

کیرالہ
کدمبشری بازار

4

مدھیہ پردیش
مدھیہ پردیش آجیویکا مارٹ

یہ معلومات  دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے کل لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

<><><><><>

 

ش ح-ا م-ج

13570U.No. :

 


(ریلیز آئی ڈی: 1776980) وزیٹر کاؤنٹر : 198
یہ ریلیز پڑھیں: English , Telugu , Malayalam