بجلی کی وزارت

آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر آر ای سی نے آسام میں بجلی اتسو کا اہتمام کیا

Posted On: 01 DEC 2021 4:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم دسمبر، 2021/آزادی کے  75 سال پورے ہونے کے موقعے پر آر ای سی لمیٹڈ نے آزادی کے امرت مہوتسو کے طور پر آسام میں کام روپ ضلعے کے سونا پور گاؤں اور اس کے آس پاس کے گاؤوں میں کل بجلی اتسو کا انعقاد کیا۔  یہ بجلی اتسو بجلی کی وزارت کے تحت  بنیادی ڈھانچے سے متعلق ایک سرکاری مالی کمپنی آر ای سی لمیٹڈ نے منعقد کیا۔ سونا پور گاؤں پنچات کے صدر جناب ویپل ڈیکا، کنجولتا ڈیکا ، روہینی کمار داس، سونا پور گاؤں پنچایت کے سابق صدر اور ریٹائرڈ پرنسپل جناب اپین بھاٹلیا  جیسی شخصیتیں اس موقعے پر موجود تھیں۔

اس موقعے پر اہم شخصیتوں نے تقریریں کی اور مہمان شخصیتوں نے بجلی کے فوائد کو اجاگر کیا ، نیز انہوں نے دور دراز کے علاقوں میں بجلی کاری کے دوران پیش آنے والے چیلنجوں کو اجاگر کیا اور یہ بتایا کہ بجلی کی رسائی سے معیار زندگی کس طرح بہتر ہوتا ہے۔

بہت سے گاؤں والوں اور بچوں کو سرگرم کرنے کے لیے مختلف مقابلے اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے گئے۔ بجلی کے فوائد اور اس کے تحفظ سووچھ بھارت ابھیان اور کووڈ سے بچاؤ کے پروٹوکول کے فوائد جیسے بہت سے موضوعات پر جانکاری دینے کے لیے نکڑ ناٹک بھی منعقد کیے گئے۔  یہ تقریب مقابلے کے فاتحین کو انعام کے طور پر ایل ای ڈی بلب کی تقسیم کے ساتھ ختم ہوئی۔

آر ای سی لمیٹڈ کے بارے میں : آر ای سی لمیٹڈ ایک نورتن این بی ایف سی ہے ، جو پورے بھارت میں بجلی کے شعبے کی فائنانسنگ اور ترقی پر مرکوز ہے۔ آر ای سی لمیٹڈ 1969 میں قائم کی گئی تھی اور اپنے کام کاج کے میدان میں 50 سال سے زیادہ کا عرصہ مکمل کر لیا ہے۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –13579

 



(Release ID: 1776968) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu