بجلی کی وزارت

آزادی کے امرت  مہوتسو کے حصے کے طور پر جے پور کے رام گنج علاقے میں جی آئی ایس ذیلی اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا


7.50 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار اس ذیلی اسٹیشن سے 4000 صارفین کو فائدہ پہنچے گا

Posted On: 01 DEC 2021 3:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم دسمبر، 2021/جے پور کے عوام کے لیے بجلی کی سپلائی بہتر بنانے کی جانب ایک اور قدم کے طور پر11 / 33 کلو واٹ کے ایک جی آئی ایس ذیلی اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا۔ یہ افتتاح آج آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر جے پور شہر کے رام گنج علاقے میں کیا گیا۔

جی آئی ایس ذیلی اسٹیشن کا افتتاح راجستھان سرکار کے توانائی کے ریاستی  (توانائی کے انچارج) جناب بھنور سنگھ بھاٹی  نے ورچوئل وسیلے سے کیا۔  کشن پولے (جے پور) کے ایم ایل اے، جناب امین کاغذی، جے پور کے آدرش نگر کے ایم ایل اے جناب رفیق خان  نے ودیوت بھون جے پور سے اس تقریب میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔  راجستھان سرکار کے ڈِس کام کے چیئر مین جناب بھاسکر اے ساونت ، آئی اے ایس ،  جے وی وی این ایل کے ایم ڈی جناب نوین آروڑہ ، پی ایف سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب سورو مار شاہ (ورچوئل وسیلے سے) ،  جے وی وی این ایل کے ڈائریکٹر (ٹیکنیکل)، جناب کے پی ورما،  چیف انجینئر ، پی پی ایم جناب ڈی کے شرما اور پی ایف سی اور دیگر افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

پاور فائنانس کارپوریشن جو ایک  مہارتن سی پی ایس ای اور بجلی کے شعبے پر مرکوز غیر بینکنگ والی بھارت کی سرکردہ کمپنی ہے جو آئی پی ڈی ایس اسکیم کے تحت لگائے جانے والے پروجیکٹ کے لیے نوڈل ایجنسی ہے جبکہ یو پی راجکیہ نرمان نیگم لمیٹڈ  اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ہے۔

رام گنج میں جی آئی ایس ذیلی اسٹیشن 7.50 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور اس سے تقریباً 4000 صارفین کو فائدہ ہوگا نیز رام گنج اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی کو بلارکاوٹ بنانے کی یقین دہانی ہوگی۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –13578

 



(Release ID: 1776961) Visitor Counter : 208


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi