نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ٹوکیو کے ہیرو منفرد اسکول  دورہ مہم  میں شریک ہوئے؛ نیرج چوپڑہ 4 دسمبر کو احمد آباد میں  سنسکار دھام کا دورہ کریں گے

Posted On: 01 DEC 2021 3:58PM by PIB Delhi

         

اہم جھلکیاں

  • نوجوانوں کے امور  اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انو راگ سنگھ ٹھاکر نے  ٹوئٹر پر  مہم کا اعلان کیا۔
  • وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق  اس منفرد پہل کا حصہ بننے  پر میں  بہت زیادہ خوش اور پرجوش ہوں: نیرج چوپڑہ

اس سال ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے موقع پر  اس سے قبل وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے  ہمارے اولمپک اور پیرالمپک کھلاڑی  ایک منفرد مہم کے ذریعہ بھارت کے مستقبل کے چمپئنوں کو بااختیار بنانے کے لئے  سنتولت آہار (متوازن غذا)، فٹنس  اور کھیلوں کے  اہم موضوعات پر  اسکول کے بچوں سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں۔  ٹوکیو اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اور  ملک بھر میں  شہرت حاصل کرنے والے نیرج چوپڑہ  اس مہم کا آغاز  کرتے ہوئے  4 دسمبر 2021 کو احمد آباد میں سنسکار دھام اسکول کا دورہ کریں گے اور وہاں گجرات بھر کے اسکولی بچوں سے بات چیت کریں گے۔

نیرج کے آئندہ دورے اور بات چیت کے بارے میں اعلان  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر  جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے لکھا  ’’وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے  ہمارے اولمپک اور پیرا لمپک کھلاڑیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ   اسکولوں کا دورہ کریں اور سنتولت آہار ، فٹنس ، کھیلوں اور ایسے ہی مزید اہم موضوعات پر  طلبا سے بات چیت کریں۔ 4 دسمبر سے  اس مشن کا آغا زکرنے کے لئے  نیرج چوپڑہ  احمد آباد  کے سنسکار دھام اسکول میں ہوں گے‘‘۔

اس مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیرج نے کہا  ’’وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق  اس منفرد پہل کا حصہ بننے  پر میں  بہت زیادہ خوش اور پرجوش ہوں۔  اس پہل سے  ہماری روزمرہ کی زندگی میں  جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں  زیادہ بیداری آئے گی اور فٹنس  بہتر غذائیں کھانے کی بنیاد پر  ایک اسپورٹس کلچر تیار کرنے  کی تحریک  میں تیزی آئے گی۔ ایک زیادہ صحت مند زندگی گزارنے کےلئے نوجوانوں کو  تحریک دینے میں  ایتھلیٹ کے طور پر ہم  بڑا رول ادا کرسکتے ہیں۔ میں  ہفتے کے روز  سنسکار  دھام اسکول کےطلبا سے بات چیت کا منتظر ہوں‘‘۔

 

ہفتے کی تقریب میں نیرج چوپڑہ طلبا سے بات چیت کریں گے۔ وہ سنتولت  آہار کے بارے میں طلبا سے بات چیت کریں گے وہ اسکولی بچوں کے سوال بھی سنیں گے اور  ان کے ساتھ  فٹنس اور کھیل کی سرگرمیوں میں بھی شریک ہوں گے۔

نیرج کے علاوہ ترون دیپ رائے (تیر اندازی)، سارتھک بھامری (ایتھلیٹ)، سشیلا دیوی (جوڈو)، کے سی کنپتی اور ورون ٹھکر (کشتی رانی) آئندہ دو ماہ میں ملک کے دیگر حصوں میں اسکولوں کا دورہ کریں گے۔ پیرالمپک کھلاڑیوں میں  اونی لیکھارا (پیرا شوٹنگ)، بھاوینا پٹیل (پیرا ٹیبل ٹینس) اور دویندر جھاجھریا  (پیرا ایتھلیٹ) اس مشن میں شرکت کریں گے۔

وزارت تعلیم اور نوجوانوں  کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے ذریعہ مشترکہ طور پر  چلائی جانے والے اس خصوصی مہم میں ٹوکیو اولمپک اور پیرا لمپک کے ہمارے ہیرو دو سال کی مدت میں  جتنا ممکن ہوگا، ملک بھر کے اتنے اسکولوں کا دورہ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13563

                          



(Release ID: 1776952) Visitor Counter : 133