سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات

Posted On: 01 DEC 2021 2:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی  یکم دسمبر ،2021

وزارت نے تعلیم، انجینئرنگ (سڑکوں اور گاڑیوں دونوں)، نفاذ اور ہنگامی دیکھ بھال پر مبنی سڑک کی حفاظت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی تیار کی ہے۔ اسی مناسبت سے، وزارت کی طرف سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:

(i)   تعلیم:

  .a  وزارت الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا، این جی او  وغیرہ کے ذریعے سڑک استعمال کرنے والوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سڑک کی حفاظت کے بارے میں بیداری  اقدامات اور بیداری مہم چلانے کے لیے ایک اسکیم کو نافذ کرتی ہے۔ 2018-19 سے 2020۔2021 تک مختلف این جی اوز کو کل 714 ورک آرڈر جاری کیے گئے۔

 .b   بیداری پھیلانے اور روڈ سیفٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر سال نیشنل روڈ سیفٹی ماہ/ہفتہ منانا۔

.c    انڑین اکیڈمی آف ہائی وے انجینئرز (آئی اے ایچ) میں روڑ سیفٹی آڈیٹرز کے لیے ایک سرٹیفیکیشن کورس شروع کیا گیا ہے ۔

  (ii)         انجینئرنگ (سڑکیں اور گاڑیاں دونوں)

    • روڈ انجینئرنگ

  1. قومی شاہراہوں پر سیاہ دھبوں (حادثے کے شکار مقامات) کی نشاندہی اور ان کی اصلاح کو اعلیٰ ترجیح۔ وزارت نے 30 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سال 2015-2018 کے حادثات اور اموات کے اعداد و شمار کی بنیاد پر قومی شاہراہوں پر 5803 بلیک اسپاٹ کی نشاندہی کی ہے۔ 5803 بلیک اسپاٹس میں سے 5366 بلیک اسپاٹس پر عارضی اقدامات کیے گئے ہیں اور 3215 بلیک اسپاٹس کو مستقل طور پر ٹھیک کر دیا گیا ہے۔
  2. منصوبہ بندی کے مرحلے میں روڈ سیفٹی کو سڑک کے ڈیزائن کا ایک لازمی حصہ بنایا گیا ہے۔
  3. وزارت نے شناخت شدہ روڈ ایکسیڈنٹ بلیک اسپاٹس کی اصلاح کے لیے تفصیلی تخمینوں کی تکنیکی
  4. منظوری کےلئے ایم او آر ٹی ایچ کے  علاقائی افسران کو اختیارات سونپے  ہیں۔
  5. معذور افراد کے لیے قومی شاہراہوں پر پیدل چلنے کی سہولیات کے لیے رہنما خطوط بھی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیے گئے ہیں۔
  • گاڑیوں کی انجینئرنگ:

.a    ایئربیگ ،اینٹی بریکنگ سسٹم(اے بی ایس) ٹائرز کریش ٹیسٹ، ہول وہیکل سیفٹی کنفارمیٹی آفپروڈکشن(ایم وی ایس سی او پی) وغیرہ کے حوالے سے آٹوموبائل کے حفاظتی معیار کو بہتر بنایا گیا ہے۔

 .b   وزارت نے تمام ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر رفتار کو محدود کرنے والے آلات کی فٹمنٹ کو مطلع کر دیا ہے۔

.c    ایک خودکار نظام کے ذریعے گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے مرکزی مدد کے ساتھ ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے  میں ایک ماڈل معائنہ اور سرٹیفیکیشن سینٹر قائم کرنے کی اسکیم۔

   (iii) نفاذ

 .a   حال ہی میں منظور کیا گیا موٹر وہیکلز (ترمیمی) ایکٹ، 2019 ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے سختی سے نافذ کرنے کے لیے فراہم کرنے اور مزید سخت تعمیل کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے لیے روک تھام کو بڑھانے کے لیے سخت سزاؤں کا بندوبست کرتا ہے۔

.b    ایم وی (ترمیمی) ایکٹ، 2019 کے مطابق گڈ سمیریٹنز کے تحفظ کے لیے رہنما خطوط کا اجراء اور قواعد کا مسودہ شائع کر دیا گیا ہے۔

   (iv)  ہنگامی دیکھ بھال:

.a    موٹر وہیکل (ترمیمی) ایکٹ، 2019 گولڈن آور کے دوران حادثے کے متاثرین کے بغیر نقدی کے علاج کی اسکیم فراہم کرتا ہے۔

.b    نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے قومی شاہراہوں کے مکمل کوریڈور پر تمام ٹول پلازوں پر ایمبولینسوں کے لیے انتظامات کیے ہیں۔

.c    مزید یہ کہ اس میں ۲۹۷ ایمبولینس کو اے آئی ایس آئی  ۲۵ کے مطابق بنیادی لائف سپورٹ میں اپ گریڈ کیا گیا ہے اور باقی کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے۔

یہ معلومات  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے۔

 

<><><><><>

ش ح-ا م-ج

U.No. : 13574


(Release ID: 1776946) Visitor Counter : 674


Read this release in: English , Bengali , Punjabi , Tamil