وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

مانع ذیابیطس آیوروید دوا بی جی آر-34 کااستعمال

Posted On: 30 NOV 2021 3:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،30نومبر:آیوش وزیرجناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے کہ  بی جی آر-34 دوا سال 2015 سے ملک میں مریضوں کے لئے دستیاب ہے ۔ اس دوا کافارمولہ نیشنل بوٹینیکل ریسرچ  انسٹی ٹیوٹ (این بی آرآئی )  اورسینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسینل اورآرومیٹک پلانٹس (سی آئی ایم اے ڈی ) کے ذریعہ کئے گئے مطلوبہ سائنسی مطالبہ کی بنیاد پرتیارکیاہے ۔ یہ تحقیقی  ادارے سائنسی اورصنعتی تحقیق  کی کاؤنسل  ( سی ایس آئی آر) کے تحت کام کرتے ہیں ۔ طبی جانچ میں تعین معیار ، جدید سائنسی پیمانوں کی بنیاد پر مصنوعات کی درستگی ، اینٹی آکسیڈینٹ سرگرمی کا تعین ، بہترین کارکردگی کے لئے جڑی بوٹیوں کے عناصر  کا زیادہ سے زیادہ  استعمال ، مانع ، ذیابیطس سرگری کاجائزہ  اورحفاظت سے متعلق مطالعات وغیرہ شامل ہیں ۔

ملک میں سرکاری اسپتالوں اورڈسپینسریوں میں آیوروید دوا بی جی آر-34کی دستیابی ، متعلقہ ریاستی سرکاروں /سرکاری ملکیت کے کاروبری اداروں ( پی ایس یوز) /مرکزی حکومت کی صحت سے متعلق اسکیموں ( سی جی ایچ ایس ) /میونسپلٹیو  ں /ملازمین کے ریاستی بیمہ (ای ایس آئی ) / نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی ) وغیرہ  کی سرکاری خریداری سے متعلق  ایجنسیوں کے دائرہ اختیارکے تحت آتی ہے ۔

کیونکہ بی جی آر-34کو آیوروید طریقہ علاج کے زمرہ کے مصنوعہ شے کے تحت لائسنس ملاہے ۔ اس لئے اس کی دستیابی ٹینڈرس کے ذریعہ ہی ممکن  ہے ۔ ٹینڈرمیں بی جی آر-34دوا کی شمولیت  ، متعلہ حصولیابی  کی ایجنسی کے حصولیابی سے متعلق ضابطوں کے لئے جوابی بولی ، قیمت اورکام کاج سے متعلق منظورشدہ معیاری طریق کار (ایس اوپی ) کے مطابق موزوں ہونے پرانحصار کرتی ہے ۔

این ڈی ایم سی اورمیونسپل کاپوریشن آف دلی (ایم سی ڈی ) دلی کے کسی بھی باشندے کے لئے دوا کی دستیابی کو یقینی بناتی ہے ۔ ای ایس آئی میں ، دوان کی دستیابی ، کسی شخص اور اس کے اہل خانہ کے پاس درست ای ایس ٓئی ہیلتھ کارڈ موجود ہونے پرموقوف ہے ۔

سی جی ایچ ایس میں مقامی دوافروش کے ذریعہ سی جی ایچ ایس مستفدین کو دوافراہم کی جاتی ہے کیونکہ یہ ٹینڈر کے تحت نہیں ہے ۔حکومت ہند نے بنیادی صحت مراکز (پی ایچ سی ) ، کمیونٹی صحت کے مراکز (سی ایچ سی ) اور ضلع اسپتالوں میں آیوش سہولتوں کے ساتھ ساتھ واقع ہونے سے متعلق حکمت عملی اختیارکی ہے اوراس طرح  ایک واحد مقام پر ہی مریضوں  کو مختلف قسم کے طریق علاج میں سے کسی کو منتخب کرنے کا اختیارمل جاتاہے ۔

آیوش ڈاکٹروں /نیم طبی عملے کی مصروفیات اور ان کی تربیت میں صحت اورخاندانی بہبود محکمہ معاوفت کرتاہے ، جب کہ آیوش کے بنیادی ڈھانچہ ، سازوسامان وآلات ، فرنیچر اور دواؤں کے لئے مدد ، نیشنل آیوش مشن (این اے ایم ) کی مرکز کی سرپرستی والی اسکیموں  کے تحت آیوش کی وزارت فراہم کرتی ہے ۔

اس طرح ، وزارت ، آیوش ڈسپنسریوں اورصح اور خاندانی بہبود کے محکمے کے اشتراک کے ستھ این اے ایم کے ذریعہ صحت کے موجودہ ذیلی مراکز کو جدید طرز پرڈھال کر ، آیوش صحت اور خیروعافیت کے مراکز پرکام کاج شروع کرنے کے لئے بھی کوششیں کررہی ہے ۔

****************

U-13542

ش  ح۔ ع م ۔ع آ


(Release ID: 1776728) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Bengali , Telugu