وزارت آیوش
یونانی اور سدھا ادویات کو فروغ دینے کے اہم اقدامات
Posted On:
30 NOV 2021 3:49PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،30 نومبر/ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن ( این آئی یو ایم ) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا ( این آئی ایس ) ، دو قومی ادارے ، جو آیوش کی وزارت کے تحت خود مختار ادارے ہیں ، اپنے اپنے شعبوں میں معیاری تعلیم اور حفظانِ صحت کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ریسرچ کونسل ، جیسے سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن ( سی سی آر یو ایم ) اور سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن سِدھا ( سی سی آر ایس ) یونانی اور سدھا ادویات میں تحقیق کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں ۔ نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن ایکٹ کے تحت ہندوستانی نظامِ ادویات کے لئے قومی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے ، جس میں بورڈ آف یونانی ، سدھا اور سووا رگپا شامل ہیں ، جیسا کہ این سی آئی ایس ایم ایکٹ – 2020 کے سیکشن 26 کے تحت دیا گیا ہے ۔
وزارت نے ملک میں آیوش ( یونانی اور سدھا سمیت ) نظام کے ذریعے کووڈ – 19 پر تحقیق میں سہولت کی خاطر گزٹ نوٹفکیشن جاری کیا ہے ۔ اس نوٹفکیشن میں قرنطینہ ، کووڈ – 19 کے غیر علامت والے اور علامت والے مریضوں کے لئے سائنسی شواہد اکٹھا کرنے کی خاطر اقدامات شامل ہیں ۔ اب تک ریسرچ کونسلوں اور قومی اداروں کے ذریعے سدھا کے 13 اور یونانی کے 8 مطالعات کئے گئے ہیں ۔
آیوش کی وزارت نے کووڈ – 19 کے مریضوں کے لئے گھر میں قرنطینہ کی خاطر یونانی اور سدھا کے پریکٹس کرنے والوں کے لئے رہنما خطوط مرتب کئے ہیں ۔
آیوش کی وزارت کے ساتھ معاہدے کے تحت ڈبلیو ایچ او کے قریبی تعاون سے یونانی اور سدھا کے ادویات کے نظام سے متعلق بیماریوں کی بین الاقوامی زمرہ بندی ، پریکٹس اور ٹریننگ ، بین الاقوامی اصطلاحات کی دستاویزات کو فروغ دینے جیسی مختلف سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں ۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن ، بنگلور کا سیٹلائٹ سینٹر ( اتر پردیش کے ) غازی آباد میں قائم کیا جا رہا ہے ۔ یہ ادارہ قائم ہونے کے بعد عوام کو معیاری تعلیم اور حفظانِ صحت کی خدمات فراہم کرے گا ۔
سال 20-2019 ء اور 21-2020 ء کے دوران سی سی آر یو ایم ، این آئی یو ایم ، سی سی آر ایس اور این آئی ایس کے لئے مختص فنڈ اور استعمال کئے گئے فنڈ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :
) کروڑ روپئے میں )
ادارے
|
2019-20 ء
|
2020-21 ء
|
مختص شدہ
|
اخراجات
|
مختص شدہ
|
اخراجات
|
سی سی آر یو ایم
|
159.54
|
180.08
|
164.05
|
165.40
|
این آئی یو ایم
|
47.27
|
47.27
|
173.75
|
173.75
|
سی سی آر ایس
|
33.00
|
31.96
|
35.30
|
34.99
|
این آئی ایس
|
51.81
|
51.81
|
47.58
|
47.58
|
مذکورہ معلومات آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 13499
(Release ID: 1776652)
Visitor Counter : 208