وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 3 دسمبر کو اِن فنیٹی فورم کا افتتاح کریں گے


فورم کی خاص توجہ کا مرکز فورم کا موضوع‘ماوراء ہوگا جس کے ذیلی موضوعات میں فنٹیک- سرحدوں سے  ماوراء، فنٹیک -مالیات سے ماوراء اور فنٹیک- آئندہ سے ماوراء شامل ہوں گے

Posted On: 30 NOV 2021 10:28AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 3 دسمبر 2021 کو صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اِن  فنیٹی فورم کاافتتاح کریں گے۔ جو فنٹیک کے موضوع پر مفکرین کا ایک فورم ہے۔

اس پروگرام کی میزبانی انٹر نیشنل فائنائشنل سروسز سینٹرز اتھاریٹی(آئی  ایف ایس  سی اے) کی طرف سے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں 3 اور 4 دسمبر 2021 کو کی جارہی ہے۔اس میں گفٹ سٹی اوربلوم برگ کا تعاون شامل رہے گا۔جنوبی افریقہ اور برطانیہ اس فورم کے پہلے ایڈیشن میں شریک ممالک ہیں۔

اِن فینٹی فورم پالیسی، کاروبار اور ٹیکنالوجی سے جڑے ہوئے دنیا کے بہترین اور اعلی دانشوروں کو ایک جگہ پر جمع کر ے گا۔اس کامقصد تبادلہ خیال کرکے اس بارے میں قابل عمل معلومات متعارف کرانا ہوگا کہ کس طرح ٹیکنالوجی اور اختراعات، فنٹیک صنعتی برادری کے لئے جامع ترقی اور بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت  کے سلسلے میں بہت سود مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

 فورم کے ایجنڈے کی خاص توجہ اپنے موضوع‘ ماوراء’ پر رہے گی، اور اس کے کچھ ذیلی موضوعات بھی ہوں گے۔ ان موضوعات میں ‘فنٹیک سرحدوں کے ماوراء’کے تحت حکومت اور کاروباری ادارے مالیاتی شمولیت کو فروغ  دینےکے لئے عالمی نظام کی ترقی میں جغرافیائی سرحدوں سے ماوراء ہو کر غوروفکر کریں گے۔‘ فنٹیک مالیات کے ماوراء’ کے تحت خلائی ٹیکنالوجی، سبز ٹیکنالوجی  اور زرعی ٹیکنالوجی جیسے شعبوںکو ایک دوسرے میں ضم کرکے ایک پائیدار ترقی کے پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔‘ فنٹیک آئندہ سے ماوراء’ کے تحت اس بار پر توجہ کی جائے گی کہ مستقبل میں کوانٹم کمپیوٹنگ کس طرح فنٹیک صنعت کی نوعیت کو متاثر کرسکتی ہے اور نئے مواقع کو فروغ دے سکتی ہے۔

اس فورم میں 70 سے زیادہ ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس فورم میں تقریریں کرنے والوں میں خاص طور پر ملیشیا کے وزیر  خزانہ جناب ٹنکو ظفرالعزیز، انڈونیشیا کی وزیر خزانہ محترمہ مولیانی اندرا وتی، انڈونیشیا کی تخلیقی اقتصادیات کے وزیر جناب سنڈیاگا ایس یونو، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر جناب مکیش امبانی، سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کے چیئرمین اور سی ای او جناب مسایوشی سونگ، آئی بی ایم کارپوریشن کے چیئرمین اور سی ای او جناب اروند کرشنا، کوٹک مہندرا بینک لمٹیڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای  او جناب اودے کوٹک کے علاوہ دیگر لوگوں کے نام بھی شامل ہیں۔اس سال منعقد ہونے والے فورم میں کلیدی طور پر شرکت کرنے والوں میں نیتی آیوگ ، انویسٹ انڈیا ، فکی اور  نیسکام شامل ہے۔

انٹر نیشنل فائنانشیل سروسز سینٹرز اتھاریٹی(آئی ایف ایس سی اے) جس کا ہیڈ کوارٹر گفٹ سٹی، گاندھی نگر گجرات میں ہے،انٹر نیشنل فائنانشیل سروسز سینٹرز اتھاریٹی ایکٹ 2019 کے تحت قائم کی گئی ہے۔یہ ہندوستان میں انٹر نیشنل فائنانشیل سروسز سینٹرز(آئی ایف ایس سی) کے مالی مصنوعات ، مالی خدمات اور مالیاتی اداروں کی ترقی اور ضابطہ بندی کے لئے  ایک مکمل اتھاریٹی کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔سردست، گفٹ  آئی ایف ایس سی ہندوستان میں واحد بین الاقوامی مالیاتی خدمات کا مرکز ہے۔

****************

 

(ش ح۔ س ب  ۔ رض)

U NO:13472



(Release ID: 1776372) Visitor Counter : 183