پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چودہ اعشاریہ دو کلو گرام والے 47.4 لاکھ سلنڈروں کی روزانہ کھپت

Posted On: 29 NOV 2021 3:17PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اپریل سے ستمبر 2021 تک آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs)نے ملک میں 12308 ٹی ایم ٹی اور 995 ٹی ایم ٹی پیکڈ گھریلو اور پیکڈ NDNE ایل پی جی بالترتیب فروخت کی جو بالترتیب 47.4 لاکھ 14.2 کلو گرام والے سلنڈروں اور 2.9 لاکھ 19 کلو گرام والے سلنڈروں کے کام آئی ۔

گھریلو اور غیر گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی آمدنی مہینے وار بدلتی رہتی ہے کیونکہ خردہ فروخت کی قیمتوں کو OMCs تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اعتبار سے اور کرنسیوں کے زرمبادلہ کےحساب سے نوٹیفائی کرتے ہیں۔ تاہم حکومت گھریلو ایل پی جی پر پانچ فی صد جی ایس ٹی اور غیر گھریلو ایل پی جی پر اٹھارہ فی صد جی ایس ٹی لاگو کرتی ہے۔

گھریلو استعمال کی ایل پی جی پر سبسڈی مارکیٹ سے مارکیٹ تبدیل ہوتی ہے اور قابل ادا سبسڈی مستفدین کے بینک کھاتوں میں خودبخود منتقل ہوجاتی ہے جب وہ غیر رعایتی قیمتوں پر سلنڈر بھرتے ہیں۔ سبسڈی کا بوجھ حکومت برداشت کرتی ہے۔

****

 

U.No:13441

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1776329) Visitor Counter : 156