مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

53,175کروڑ روپے کی مالیت کے 3,131اسمارٹ سٹی پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں

Posted On: 29 NOV 2021 2:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29نومبر؍2021:

حکومت ہند نے 25 جون 2015ء کو 100 شہروں کو اسمارٹ سٹیز کے طورپر ترقی دینے کےلیے اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم)کا آغاز کیا تھا۔ شہروں کا انتخاب جنوری 2016ء سے جون 2018ء تک مقابلے کے 4 راؤنڈ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ 12 نومبر 2021ء تک، ان اسمارٹ سٹیز نے 1,84,998 کروڑ روپے کے 6,452 پروجیکٹوں کا ٹینڈر  جاری کیا، جن میں سے 5,809پراجیکٹس میں ورک آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔ 1,56,571کروڑ روپے اور 53,175کروڑ روپے کے 3,131پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔

12نومبر 2021ء تک مرکزی حکومت نے ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے اسمارٹ شہروں کے لیے 27,235کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔

جنوری 2016ء میں راؤنڈ -1 میں منتخب کئے گئے 20 اسمارٹ شہروں کے پروجیکٹوں کی صورتحال ذیل میں دی گئی ہے۔

(رقم کروڑ روپے میں)

 

اسمارٹ سٹی

ٹینڈر کا مرحلہ

کام کے آرڈر کا مرحلہ

تکمیل شدہ کام

کل پروجیکٹ

کل رقم

پروجیکٹ کی تعداد

رقم

پروجیکٹ کی تعداد

رقم

پروجیکٹ کی تعداد

رقم

راؤنڈ-1(20 سٹیز)

142

11,874

565

26,877

1,203

20,129

1,910

58,880

58,880کروڑ روپے کی مالیت کے 1,910پروجیکٹس میں سے جو اسمارٹ شہروں کے اسمارٹ سٹی منصوبہ (ایس سی پی)کا حصہ تھے۔ راؤنڈ -1 میں 47,006کروڑ روپے (80 فیصد)مالیت کے 1,768پروجیکٹس (93فیصد)یا تو مکمل ہوچکے ہیں یا ان پر عمل درآمد جاری ہے۔ ایس سی ایم کے نفاذ کی مدت کو جون 2023تک بڑھا دیا گیا ہے اور راؤنڈ-1کے تمام شہروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کرلیں گے۔

یہ اطلاع مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشورنے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

************

ش ح۔م ع۔ن ع

(U: 13426)


(Release ID: 1776240) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Marathi , Telugu