وزارت دفاع

ایسٹرن نیول کمانڈ۔ای این سی نے وائس ایڈ مرل اجیندر بہادر سنگھ کو الوداعیہ دیا

Posted On: 28 NOV 2021 5:27PM by PIB Delhi

مشرقی بحری کمان (ای این سی) نے آج 28 نومبر 2021 کو وشا کھا پٹنم میں بحریہ کے اڈے پر منعقد ایک متاثر کن رسمی پریڈ میں نائب ایڈ مرل اجیندر بہادر سنگھ ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم،فلیگ آفیسر کمانڈنگ ۔ ان ۔ چیف (ایف او سی۔ ان ۔سی) کو الوداعیہ دیا۔نائب ایڈ مرل اجیندر بہادر سنگھ نے رسمی گارڈ کا معائنہ کیا اور مختلف بحری جہازوں اور ای این سی کے اداروں سے منتخب کئے گئے بحریہ کے اہلکاروں کی پلاٹونوں کا جائزہ لیا ۔یہ رسمی تقریب وائس ایڈ مرل بسوا جیت داس گپتا ۔ اے وی ایس ایم ،وائی ایس ایم ،وی ایس ایم،چیف آف اسٹاف ای این سی کے ذریعہ منعقد کی گئی اور اس میں بحری جہازوں ،آبدوزوں اور بحریہ اداروں کے تمام فلیگ عہدیداروں اور کمانڈنگ افسران نے شرکت کی۔

بعد میں وائس ایڈ مرل اجیندر بہادر سنگھ کو روائیتی پُلنگ آؤٹ تقریب میں فلیگ افسران اور کمانڈنگ افسران کی جانب سے الوداعیہ دیا گیا۔وائس ایڈ مرل اجیندر بہادر سنگھ اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، ممبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف مغربی بحری کمان کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

 

************

 

ش ح- ع م - م ش

U. No.13406



(Release ID: 1776022) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil