وزارت دفاع

فوج کے سربراہ کا دکشن شکتی مشق کے جائزہ کے لئے جیسلمیر کا دورہ

Posted On: 26 NOV 2021 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26نومبر 2021:  فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے آج جیسلمیر (راجستھان) میںفوجی مشق کے ایک مقام کا دو روزہ دورہ پورا کیا۔ دورے کے دوران، فوجی سربراہ نے مشق دکشن شکتی کا جائزہ لیا جو ہندوستانی فوج کی جنوبی کمان کی طرف سے منعقد کی گئی تھی جس کا مقصد کثیر ڈومین کاروایئوں میں فورسز کے مربوط اطلاق کو یقینی بنانا اور تصادم کے ہرمیدان میں قوم کے فوجی مقاصد کو برقرار رکھنا تھا۔

پچھلے ایک ہفتے کے دوران، ہندوستانی فوج کے یونٹس اور فارمیشنز نے اپنی انفنٹری، میکانائزڈ فارمیشنز اور ایئر بورن دستوں کی طرف سے جنگی میدان میں ایک فوجی ماحول میں حکمت عملی اور آپریشنل مشقیں کیں، اور مستقبل کی ٹیکنالوجیوں کو آپریشنل کیا۔ اس کا اثر دیسی ہوائی پلیٹ فارمز جیسے کہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (ہتھیارہوں کے مربوط نظام)، سورم ڈرونز اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے انٹیلی جنس، سرویلنس اور ریسی ارکیٹیکچر(آرچی) کے اندر ایک مربوط آپریشنل اور انٹیلی جنس تصویر فراہم کرنے سے ہوا ہے۔

اس کا زبردست مظاہرہ، جس میں اسپیشل ہیلی بورن آپریشنز، سوارم ڈرون اور اے ایل ایچ مینیورز اور زمینی دستوں کی طرف سے مربوط کارروائی بھی شامل تھی، مشق کر کے کیا گیا۔ فوجی سربراہ نے ’آتم نربھر بھارت‘ اقدام کے ایک حصے کے طور پر شامل دیسی سازوسامان کی فیلڈنگ اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے جنوبی کمان کی تعریف کی۔ انہوں نے کسی بھی طرح کی’’مستقبل کی جنگوں‘‘ سے لڑنے کے لیے مسلسل حکمت عملیوں، تکنیکوں اور طریقہ کار کو تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ساتھ ہی انسان کے ذریعے اور بغیر پائلٹ کے نظاموں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سی او اے ایس نے تمام شرکاء کی اعلیٰ تیاری اور آپریشن جانی تیاریوں کی تعریف کی اور انہیں قوم کی سلامتی کے لیے اپنی چوکسی جاری رکھنے کی تلقین کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ExDakshinShakti(8)(1)4S7W.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ExDakshinShakti(3)(1)5PRU.jpeg

*****

U.No.13326

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1775365) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Marathi , Hindi