مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
شری ہردیپ ایس پوری نے دہلی میٹرو کی پنک لائن پر بغیر ڈرائیور کے ٹرین کی آمدورفت کا افتتاح کیا
دہلی میٹرو اب ڈرائیور کے بغیر ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنے والا دنیا کا چوتھا سب سے بڑا نیٹ ورک بن گیا ہے
Posted On:
25 NOV 2021 1:08PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے قومی راجدھانی دہلی کی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ جناب کیلاش گہلوت کے ساتھ آج دہلی میٹرو کی پنک لائن پر بغیر ڈرائیور ٹرین آپریشنز (یو ٹی او) کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری ، شری درگا شنکر مشرا اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ایم ڈی ڈاکٹر منگو سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری پوری نے کہا کہ ہم ایک اور تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہے ہیں جہاں ہم دہلی میٹرو کو دنیا کے سب سے بڑے ڈرائیور لیس میٹرو نیٹ ورکس میں سے ایک بنتے دیکھیں گے۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دسمبر 2020 میں دہلی میٹرو کے پہلے ڈرائیور لیس ٹرین آپریشنز کا آغاز کیا، جب انہوں نے میجنٹا لائن کے، بغیر ڈرائیور کے آپریشنز کا ہری جھنڈی دکھا کر آغاز کیا اور اگلے 11 مہینوں میں، ہم 59 کلومیٹر طویل ڈرائیور کے بغیر آپریشنز کا اضافہ کر نے جارہے ہیں۔ دہلی میٹرو اور این سی آر کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ دہلی میٹرو نے ہمیں سستی، جامع اور پائیدار عوامی نقل و حمل کی طرف ملک کے سفر میں ایک اور قابل فخر لمحہ عطا کیا ہے۔ یہ ہمارے ملک کے پاس موجود تکنیکی مہارت کی علامت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔یہ خطے میں سماجی و اقتصادی رابطے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور دہلی کے شہریوں اور دیگر مسافروں کے روزمرہ کے شہری مصروفیات میں ایک پیش قیمت کردار ادا کرتا ہے۔
جناب پوری نے کہا کہ 96.7 کلومیٹر کے بڑے ڈرائیور لیس نیٹ ورک کے ساتھ، دہلی میٹرو اب ڈرائیور کے بغیر ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنے والا دنیا کا چوتھا سب سے بڑا نیٹ ورک بن گیا ہے۔ یہ نہ صرف ڈی ایم آر سی کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک عظیم بیش رفت ہے۔ یہ ہمارے شہری علاقوں کی بحالی اور ہمارے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے پروگرام پر اس حکومت کی توجہ کی ایک اور مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میٹرو میں کووڈ سے پہلے کے دورمیں یومیہ 65 لاکھ مسافر روزانہ سفر کرتے تھے اور جلد ہی ہم اس اعداد وشمار سے آگے نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو میں سواریوں کی تعداد میں اضافے سے سڑک پر گاڑیوں کی بھیڑ بھاڑ کم ہو رہی ہے اور اسی کے ساتھ اس سے آلودگی کے ساتھ ساتھ بھیڑ کو کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے کہا کہ یہ ایک اہم میٹرو لائن ہے جو شمال سے جنوبی دہلی کو جوڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ڈرائیور کے اس ٹیکنالوجی سے مسافروں کو محفوظ سواری حاصل ہو گی۔ آمد ورفت مے عمل کو متوازن بنایا جائے گا۔ ہمارے ڈرائیوروں کو میٹرو آپریشن شروع کرنے کے لیے بہت سویرے اٹھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی ٹیکنالوجی کے نفاذ کے ذریعہ ایک بٹن پر کلک کرکے میٹرو چلائی جا سکتی ہے۔
بغیر ڈرائیور کے ٹرین آپریشنز(ڈی ٹی او)
دہلی میٹرو کی 59 کلومیٹر لمبی پنک لائن (مجلس پارک سے شیو وہار تک) پر بغیر ڈرائیور کے ٹرین آپریشن (ڈی ٹی او) کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ، دہلی میٹرو کا مکمل طور پر خودکار نیٹ ورک تقریباً 97 کلومیٹر تک بڑھ جائے گا، جو دنیا کا چوتھا بڑا اور ہندوستان میں واحد ڈی ٹی او نیٹ ورک ہے۔ ڈی ٹی او کی سہولت 2020 میں میجنٹا لائن پر شروع کی گئی تھی جس کے ساتھ دہلی میٹرو نے دنیا کے 7فیصد میٹرو کے خصوصی گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی جو مکمل طور پر خودکار میٹرو نیٹ ورک چلاتے ہیں۔
بغیر ڈرائیور کے ٹرین آپریشن ، ٹرینوں کی آمدو رفت میں مزید آسانی پیدا کرے گا ، انسانی عمل دخل اور انسانی غلطیوں کو کم کرے گا۔ اس سے سروس کے لیے کوچز کی دستیابی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ بغیر ڈرائیور والی ٹرینیں، شامل کرنے سے پہلے کی جانے والی چیکنگ کے دستی عمل کو ختم کر دیں گی، جس کے بعد ٹرین آپریٹرز پر بوجھ کم ہو جائے گا۔ ڈپووں میں سٹیبلنگ لائن پر پارکنگ بھی خود بخود ہو جائے گی۔
ڈی ایم آر سی کو سروس کے لیے کوچز کی بڑھتی ہوئی دستیابی کے لحاظ سے اپنی میجنٹا لائن پر بغیر ڈرائیور کے آپریشنز کے فوائد حاصل ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ روزانہ خودکار طور پر سروس میں شامل ہونے سے پہلے مکمل خود ٹیسٹ کی وجہ سے ٹرینوں کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جس سے انسانی غلطی کے تمام امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ ڈرائیور لیس ٹرین آپریشن کے تحت طویل نیٹ ورک کی وجہ سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
ڈی ٹی او میں، ابتدائی طور پر، ٹرین آپریٹر لوگوں میں اعتماد اور تعاون کا احساس پیدا کرنے کے لیے ٹرین میں موجود ہوگا۔ ڈی ٹی او کی اعلیٰ سطح کی تشخیصی خصوصیات سے، روایتی وقت پر مبنی دیکھ بھال سے صورت حال پر مبنی نگہداشت تک پہنچنے میں مدد ملے گی ۔ اس سے ٹرینوں کی دیکھ بھال پر صرف ہونے والے وقت میں بھی کمی آئے گی۔
****************
(ش ح۔ س ب ۔ رض)
U NO:13278
(Release ID: 1775286)
Visitor Counter : 209