وزارت آیوش

اے ایس یو اینڈ ایچ دواؤں کے  ریگولیٹرز اور مینوفیکچرز کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 26 NOV 2021 12:29PM by PIB Delhi

آیوروید،سدھ، یونانی اور ہومیوپیتھی  (اے ایس یو اینڈ ایچ) دواؤں کے ریگولیٹرز اور مینوفیکچرز کو ان کے کام میں اور زیادہ  باصلاحیت بنانے کے لئے آیوش وزارت نے دو روزہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا۔

وزارت  کے ڈرگ پالیسی سیکشن کے ذریعہ تین مہینے کی مدت میں منعقد کئے جانے والے پانچ ٹریننگ سیشنز میں سے یہ پہلا ٹریننگ سیشن ہے۔

شمالی علاقہ کے لئے مقامی آیوروید ری سرچ انسٹی ٹیوٹ منڈی میں منعقدہ ٹریننگ سیشن میں ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ، پنجاب ، چنڈی گڑھ ، لداخ ، جموں و کشمیر اور ہریانہ کے 40 نمائندوں نے حصہ لیا۔

پروگرام میں موجودہ  ریگولیٹری پرویژن ، جی ایم پی (گڈمینوفیکچرنگ پریکٹس) ، ڈبلیو ایچ او – جی ایم ٹی ، ڈی ٹی ایل ، اے ایس یواینڈ ایچ دواؤں کی ٹیسٹنگ ، صنعت و  ریاستی ڈرگ کنٹرول فریم ورک کو اور زیادہ موثر بنانے کے لئے اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ایک دو طرفہ بات چیت کا پروگرام ہے ، جس میں مرکز ، ریاست اور فریقین مل کر کام کررہے ہیں تاکہ آیوش دوائیوں کو مزید فروغ اور مینوفیکچررز کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

آیوش وزارت کے افسران کے مطابق اس  تربیتی سیشن کا مقصد اے ایس یو اینڈ ایچ دوا ریگولیٹرز اور اے ایس یو اینڈ ایچ دوا صنعت کے عملہ کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ضابطوں کی جانکاری دینا ہے۔ مختلف آیوش دوا ریگولیٹرز، صنعتی عملہ اور دیگر فریقین نے اپنےنمائندے اس ٹریننگ سیشن کے لئے نامزد کئے ہیں۔

سنٹرل کونسل فار ری سرچ ان آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس) اور مختلف قومی اداروں کے تعاون سے آیوش وزارت کے ڈرگ پالیسی سیکشنز کے ذریعہ ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

****************

 

 (ش ح۔ف ا  ۔ م ص )

U. NO. 13318



(Release ID: 1775279) Visitor Counter : 120