وزارت اطلاعات ونشریات

’ سُن پٹ ‘ اتراکھنڈ کے گاؤوں میں ہجرت سے پیدا شدہ بحران کے پس منظر میں محبت اور دوستی کی ایک کہانی ہے : اِفّی – 52 میں ڈائریکٹر راہل راوت کا بیان

Posted On: 25 NOV 2021 2:43PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،25 نومبر/ ’ سُن پٹ ‘ ہمیں محسوس ہونے والی ، یہاں تک کہ فطرت اور پہاڑوں میں محسوس ہونے والی تنہائی ہے ، جب آس پاس سبھی لوگ چلے جاتے ہیں ۔ یہ ایک خالی پن کا احساس ہے ، جب کسی تہوار کے موقع پر میدان میں جمع بھیڑ ، اُس مقام سے چلی جاتی ہے اور اس کے بعد ، اُس  مقام پر خالی پن محسوس ہوتا ہے ۔ ڈائریکٹر راہل راوت نے اپنی گڑھوالی فلم ’ سُن پٹ ‘ میں اترا کھنڈ کے ویران ہوئے گاؤوں میں خالی پن کو فلمایا ہے ، جو ان گاؤوں کے رہنے والوں کی شہری علاقوں میں ملازمتوں کے لئے ہجرت کے نتیجے میں زندگی سے محروم ہو گئے ہیں ۔

1-1QQQH.jpg

          جناب راوت نے کہا کہ مواقع کی کمی کی وجہ سے اترا کھنڈ کے لوگ طویل عرصے سے ملک کے دوسرے حصوں میں ہجرت کر رہے ہیں۔ اِس ہجرت کی وجہ سے ، جو   مختلف سماجی – اقتصادی وجوہات کی وجہ سی کی گئی ہیں ، ریاست میں تقریباً 1500 گاؤوں کو ویران کر دیا ہے ۔ 4000 سے زیادہ گاؤوں میں بہت کم لوگ بچے ہیں اور ان کی وجہ سے ان علاقوں کی سماج ، تہذیب اور روایات خطرے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں  یہ کہانی سنانا چاہتا ہوں اور لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہجرت میری ریاست میں تباہی پھیلا رہی ہے ۔

1-2QG4A.jpg

          فلم بنانے کے اپنے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے راوت نے کہا کہ اِس فلم کی تحریک انہیں لوگوں کی حقیقی زندگی سے ملی ہے ، جن سے انہوں نے ریاست میں ملاقات کی اور اُن سے انٹرویو کئے ۔ اس فلم کی شوٹنگ کرداروں کے تعین کے بعد 20 دن میں مکمل کی گئی ۔

1-3S18V.jpg

ویرو سنگھ باگھیل نے ، جو اس فلم کے ڈی او پی ہیں ، فلم کی شوٹنگ کے بارے میں اپنا تجربہ بیان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صبح بہت جلدی اٹھتے تھے اور ہمیں حقیقی طور پر  سورج کی روشنی کے لئے ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ پر دوڑنا پڑتا تھا کیونکہ  پہاڑوں پر سورج بہت تیزی سے ڈھلتا ہے۔ فلم کی پوری کاسٹ اور عملہ ساز و سامان کو منتقل کرنے میں مدد کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پوری فلم دو ایل ای ڈی لائٹوں میں شوٹ کی ہے اور یہ واقعی ایک بڑا عجیب تجربہ تھا ۔

فلم کے شریک پروڈیوسر روہت راوت نے  بھی ، جو  اس گفتگو میں موجود تھے ، فلم بنانے کے بارے میں میڈیا کو اپنے تجربے کے بارے میں بتایا ۔

’ سُن پٹ ‘ کو بھارت کے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بھارتی پنورما کے غیر فیچر فلم کے سیکشن میں دکھایا گیا ہے اور یہ اترا کھنڈ کی پہلی فلم ہے ، جسے اِفّی میں جگہ ملی ہے ۔

فلم کے بارے میں :

          بھارتی پنورما کی غیر فیچر فلم  ، ڈائریکٹر راہل راوت  کی ’ سُن پٹ ‘ 12 سال کے انُج اور اس کے دوست بھارتو کی کہانی ہے  ، جو اس بات کا پتہ کرنا چاہتے ہیں کہ ایک لڑکی  انُج کو چاہتی ہے اور اور اس پر توجہ دیتی ہے یا نہیں ۔  وہ لڑکی کو پیشکش کرنے کی خاطر باہر جاتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ اپنے پورے سفر کے دوران اترا کھنڈ کے گاؤوں میں سماجی – اقتصادی ہجرت کی وجہ سے طویل عرصے سے ایک افسردگی کا ماحول پھیلا ہوا ہے ۔ ’سُن پٹ ‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے ، جو نا امیدی کے دور میں جنم لیتی ہے ۔

Video

راہل راوت کے بارے میں :

          ڈائریکٹر اور پروڈیوسر : راہل  راوت نے پرفیکٹ  پکچر میں رائیٹر ڈائریکٹر کے طور پر  کام کرنےسے پہلے اشتہاری فلموں کے معروف ڈائریکٹروں کے تحت کام کیا ہے ۔ بعد میں وہ اشتہارات سے فلموں میں منتقل ہوئے  کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ فلموں کا لوگوں پر  زندگی تبدیل کرنے والا اثر پڑتا ہے اور وہ ایک خاص مقصد سے بنائی جاتی ہیں ۔

          راہل راوت نے ، اِس سے پہلے  امت شرما ( بدھائی ہو کے ڈائریکٹر ) کے ساتھ کام کیا ہے ۔

          ’ سُن پٹ ‘ ایک رائیٹر ، ڈائریکٹر ، شریک پروڈیوسر ، اسکرین پلے رائیٹر اور ایڈیٹر کے طور پر  ، اُن کی پہلی فلم ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (25-11-2021)

U. No.  13289

 



(Release ID: 1775116) Visitor Counter : 241