بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی کی عالمی مقبولیت میکسیکو کےسفیر کو آئی آئی ٹی ایف میں کھادی انڈیا پویلین کی طرف راغب کرتی ہے:سفیر نے کھادی کپڑے  کی تنوع کو سراہا

Posted On: 25 NOV 2021 2:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25- نومبر 2021/ کھادی کی بڑھتی  ہوئی عالمی مقبولیت نے  ہندستان میں میکسیکو کےسفیر  جناب عزت مآب فیڈریکو سالاس کی توجہ راغب کی۔ جنہوں نے جمعرات کو انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2021 میں کھادی انڈیا پویلین کا دورہ کیا۔ سفیر جناب  سالاس نے کھادی کی عالمی مقبولیت کی ستائش کی اور کھادی پویلین میں سیلفی پوائنٹ پر مہاتما گاندھی اور وزیراعظم نریندرمودی کی تصویروں کے ساتھ سیلفی لی۔ کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کے ممبر (مارکیٹنگ جناب منوج  کمار نے ان کا استقبال کیا۔

سفیر نے پشمینہ اون کاتنے، مٹی کے برتن بنانے ، لکڑی سے تیل نکالنے، اگربتی اور ہاتھ سے بنے کاغذ بنانے  کا براہ  راست مظاہرہ دیکھا جبکہ انہوں نے بہترین دستکاری والے کھادی کپڑے، ریڈی میڈ گارمنٹس ، ہاتھ سےتیار ، گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی ایک وسیع رینج زیورات اور دیگر کئی  اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔ سفیر کو ایک برقی کمہار کے پہیے کو  دیکھایا گیا اور انہوں نے مٹیکے برتن بنانے پر ہاتھ آزمایا۔

 

جناب سالاس نےکھادی انڈیا پویلین میں مصنوعات کی سراسر مختلف قسم اورکھادی کاریگروں کی شاندار کاریگری کی تعریف کی۔ میں کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن  کو آئی آئی ٹی ایف میں اس طرح کا ایک عظیم کھادی انڈیا پویلین قائم کرنے کےلئے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ جس نے کھادی کاریگروں کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ سفیر نے کہا’’ کھادی ہندستان اور میکسیکو کے درمیان ایک خاص رشتہ قائم کرتی ہے اور دونوں ممالک کھادی کو دنیا بھر میں فروغ دینے کے لئے ایک ساتھ  آنے کے طریقے تلاش کریں گے۔‘‘

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13286

 



(Release ID: 1775113) Visitor Counter : 140


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Marathi