الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت( میٹی )نے  سائبر سرکشت  بھارت پہل کے تحت ، عمیق  جانکاری فراہم کرنے سے متعلق  24 ویں سی آئی ایس او  ڈیپ ڈائیو ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 25 NOV 2021 12:36PM by PIB Delhi

بھارت میں سرکاری تنظیموں میں سائبر سکیورٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ایک با اختیار  اور مستحکم  سائبر ایکو نظام تیار کرنے کی غرض سے، الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت  نیشنل ای- گورننس  ڈویژن ،  مختلف وزارتوں اور محکموں ، مرکزی اور  ریاستی حکومتوں کی  سرکاری  اور نیم سرکاری تنظیموں، سرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں ، پی ایس یوز ، بینکوں اور دیگر محکموں کے  اعلیٰ اطلاعاتی سکیورٹی عہدے داروں (سی آئی ایس اوز)  اور  صف  اول کے آئی عہدیداروں کے لئے عمیق  جانکاری فراہم کرنے سے متعلق  ایک 6  روزہ  ڈیپ ڈائیو تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔

 سرکاری اور نجی شعبے  ،دونوں  شعبوں کے ماہرین  اس تربیتی پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔  اس پروگرام میں  آئی ایس ایم ایس معیارات ، موبائل سکیورٹی،  بھارت میں سائبر سکیورٹی سے متعلق مصنوعات ،  ڈاٹا سکیورٹی،   شناخت کے تحفظ ، خفیہ اور  رمزی عبارتوں کو  ضبط تحریر میں لانے یا حل کرنے کے فن کرپٹو گرافی  وغیرہ جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

 22 نومبر  2021   کو  صلاحیت سازی پروگرام کے  افتتاحی اجلاس سے خطاب  کرتے  ہوئے میٹی ، ای – گورننس میں  جوائنٹ سکریٹری  جناب امتیش کمار  سنہا  آئی آر اے ایس  نے  بھارت کے یکسر تبدیل ہوتے  سائبر منظر نامے اور  بھارت عالمی سائبر سکیورٹی سے متعلق  اپنی درجہ بندی میں کس طرح  مسلسل اپنے آپ  کو  بہتر بنا رہا ہے، کے بارے میں اپنے خیالات پیش کئے۔ سائبر سکیورٹی سے متعلق  درجہ بندی میں  اضافے کے لئے  تکنیکی  متعلقہ شراکت داروں کو  مبارک باد دیتے ہوئے  انہوں نے کہا : ’’ بھارت کو  سال 2020  کے لئے  سائبر سکیورٹی سے متعلق صورت حال میں  182   ملکوں میں سے  چوٹی  کے 10 ملکوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح بھارت  سال 2018  میں  47  ویں مقام سے چھلانگ لگا کر  سال 2020  میں 10  ویں مقام پر پہنچ گیا ہے اور بھارت میں  سائبر سے متعلق تیاریوں کے لحاظ سے یہ ایک اہم حصولیابی ہے‘‘۔

انہوں نے ایک ایسے  سائبر  لچکدار ایکو نظام کی موجودگی  کی اہمیت  اور ضرورت کا بھی اعادہ کیا، جس کی بدولت  ملک کو  ڈیجیٹل معیشت کی جانب پیش قدمی  اور ترقی کرنے میں مدد مل سکے۔

 این ای جی ڈی  کے صلاحیت سازی محکمے کے  ڈائریکٹر جناب ستیہ نارائن مینا  اور  میٹی  کی  سائبر سکیورٹی ڈویژن کی ڈائریکٹر  محترمہ تولیکا پانڈے نے  سائبر سکیورٹی کے بارے میں اہم معلومات محفوظ رکھنے اور واپس  اپنے ساتھ  لے جانے سے متعلق شرکاء  کے خیال پر  اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

سائبر سورکشت بھارت پہل کے تحت  عمیق جانکاری فراہم کرنے سے متعلق  ڈیپ ڈائیو تربیتی پروگرام کا مقصد  سائبر سکیورٹی کی  چنوتیوں کا سامنا کرنے  اور  سائبر سے متعلق  کسی بھی بحران سے  نمٹنے  کی غرض سے  سی آئی ایس اوز  اور  صف اول کے  آئی ٹی عہدیداروں کو تیار کرنا ہے۔ اس طرح کا تربیتی پروگرام ، ان عہدیداروں کو  سائبر خطرات سے  اپنی تنظیموں کو محفوظ رکھنے اور  ای- حکمرانی سے متعلق خدمات  کی  خوش اسلوبی کے ساتھ فراہمی  اور  پیداواری یونٹوں کے کام کاج کے لئے  با اختیار بنا تا ہے۔  این ای جی ڈی، شہریوں کے مابین ایک محفوظ  ڈیجیٹل اسپیس کو فروغ دینے کے  بنیادی مقصد کے ساتھ  ،  لگا تار اس طرح کے ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔

سائبر سورکشت بھارت پہل کا  الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی وزارت  (میٹی)  نے جنوری 2018  میں آغاز کیا تھا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی  سرکاری -نجی  ساجھیداری ہے، جس میں  سائبر سکیورٹی میں  اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی صنعت کے ساتھ ساتھ ،  اس تربیتی پروگرام میں نالج پارٹنر س  کے طور پر، سی ڈی اے سی، سی  ای آر ٹی- آئی این، این آئی سی، اور ایس ٹی کیو سی جیسی  میٹی  کی تنظیموں کی  مہارت کو  بروئے کار لایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ع م- ق ر)

U-13275


(Release ID: 1775002) Visitor Counter : 173