مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

پی ایم- ڈبلیو اے این آئی  فریم ورک کا لائٹ ٹچ ریگولیشن کاروباری افراد کو عوامی وائی فائی ہاٹ اسپاٹ قائم کرنے اور اضافی آمدنی پیدا کرنے کی ترغیب دے گا


ٹیلی مواصلات  کے محکمہ کی جانب  سے آج، پی ایم- ڈبلیو اے این آئی فریم ورک پر ویبنار کا اہتمام کیا گیا ہے

Posted On: 24 NOV 2021 3:11PM by PIB Delhi

پرائم منسٹر وائی فائی ایکسیس نیٹ ورک انٹرفیس (پی ایم- ڈبلیو اے این آئی)  فریم ورک کا لائٹ ٹچ ریگولیشن کاروباری افراد کو عوامی وائی فائی ہاٹ اسپاٹ قائم کرنے اور اپنے لیے اضافی آمدنی پیدا کرنے کی ترغیب دے گا۔ یہ بات  ممبئی میں  محکمہ برائے  ٹیلی مواصلات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنالوجی)، جناب اجے کمل نے  کہی ۔ ٹیلی مواصلات  محکمہ  کے سینئر آفیسر آج منعقدہ ایک ویبینار میں  اظہار  خیال کر رہے تھے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، انہوں نے  کہا  کہ پی ایم – ڈبلیو اے این آئی  اسکیم میں ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قابل اسطاعت  براڈ بینڈ  رسائی کے پھیلاؤ کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

ٹیلی مواصلات  کے محکمہ  کے ذریعہ شروع کردہ  پی ایم – ڈبلیو اے این آئی  اسکیم کا مقصد پبلک ڈیٹا آفس ایگریگیٹرز (پی ڈی او ایز)  یعنی عوامی ڈیٹا کو جمع کرنے والے دفتر کے ذریعے پبلک وائی فائی نیٹ ورکس قائم کرنا ہے تاکہ ملک  کے طول وعرض  میں  پھیلے ہوئے  پبلک ڈیٹا دفاتر (پی ڈی اوز) کے ذریعے عوامی  وائی فائی خدمات فراہم کی جا سکیں، تاکہ   براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کے پھیلاؤ کو تیز کیا جاسکے۔  اس ویبنار میں بی بی این ایل (بھارت براڈ بینڈ نیٹ ورک لمیٹڈ)، سی ایس سی (کامن سروس سینٹر) کے آفیسروں  اور   ممبئی، تھانے، پالگھر، رائے گڑھ، ناسک، سندھو درگ اور رتناگیری اضلاع  کے اُس کے  گاؤں کی سطح  کے  70  کاروباری  افراد نے شرکت کی۔

جناب سنجے سیٹھی، ڈائریکٹر (ٹیکنالوجی)، محکمہ برائے  ٹیلی مواصلات ، ممبئی ایل ایس  اے نے  پی ایم – ڈبلیو اے این آئی  فریم ورک کے مختلف عناصر یعنی سنٹرل رجسٹری، پی ڈی او، پی ڈی او اے اور ایپ فراہم کرنے والوں کے بارے میں  وضاحت کی۔ پی ایم- ڈبلیو اے این آئی فریم ورک کے بارے میں ممکنہ  پی ڈی اوز کے ذریعہ اٹھائے گئے تمام سوالات کا جواب محکمہ  برائے ٹیلی  مواصلات (ڈی او ٹی)  کی  ٹیم نے  دیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11YFL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2ZCWN.jpg

پی ایم –ڈبلیو اے این آئی  کے بارے میں:

قومی  ڈیجیٹل کمیونیکیشن پلان کے مطابق، مرکزی حکومت نے 2022  تک 10 ملین وائی فائی ہاٹ اسپاٹ قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور پی ایم – ڈبلیو اے این آئی  اسکیم ،اس میں سہولت فراہم کرے گی۔

ان عوامی وائی – فائی  نیٹ ورکس کے ذریعے براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے محکمہ برائے ٹیلی مواصلات  سے  پی ڈی اوز کے لیے  لائسنس کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

پی ایم – ڈبلیو اے این آئی کے ذریعے ملک میں عوامی وائی فائی نیٹ ورکس کا پھیلاؤ وائی – فائی  نیٹ ورکس کے ذریعے عوامی براڈ بینڈ خدمات کے پھیلاؤ کو تیز کرے گا اور اس سے مقامی کاروباریوں ،جیسے کہ چائے  والوں، کرانہ اسٹورز اور کھانے پینے کی اشیاء  کی دکانیں  اضافی آمدنی حاصل کرنے کے قابل ہوں گی۔

دلچسپی رکھنے والے ممکنہ پی ڈی اوز درج ذیل لنک پر سوالات پوچھ سکتے ہیں: https://pmwani.cdot.in/wani/pdo۔

ٹیلی مواصلات کا محکمہ  (ڈی او ٹیز)،  پی ایم – ڈبلیو اے این آئی کے نفاذ اور پھیلاؤ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م- ق ر)

U-13280



(Release ID: 1774983) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil