کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پی ایم گتی شکتی – بی آئی ایس اے جی – این ٹیم نے متعلقہ محکموں کے سینئر سرکاری افسران کے ساتھ صلاحیت سازی کی مشقوں کا انعقاد کیا


مرکزی حکومتوں کی تمام وزارتوں کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام مہینے کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے

ڈی پی آئی آئی ٹی اگلے دو مہینوں کے دوران سبھی ریاستوں کے لئے صلاحیت سازی کی مشقوں کی خاطر چھ علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد کرےگی

پی ایم گتی شکتی، لاگت کی اثرانگیزی اور مقابلہ جاتی بنانے کےساتھ ساتھ سازوسامان کی اثرانگیزی میں بہتری لائے گی

Posted On: 24 NOV 2021 7:11PM by PIB Delhi

پی ایم  گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کو بی آئی ایس اے جی-این (بھاسکرآچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس اپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس) کے ذریعہ متحرک جغرافیائی اطلاعاتی نظام (جی آئی ایس) پلیٹ فارم میں تیار کیا گیا ہے جس میں سبھی وزارتوں  / محکموں کے خصوصی  ایکشن پلان پر ڈیٹا کو ایک وسیع ڈیٹا بیس کے اندر شامل کیا جارہا ہے۔ سسٹم کو مستقبل میں پروجیکٹ منیجمنٹ ٹول ، ڈائنامک ڈیس بورڈز، ایم آئی ایس رپورٹز جنریشن وغیرہ کے ساتھ ڈیجیٹل ماسٹر پلان کے طور پر تیار کیا جائے گا۔

پروسیس کو آسان تر بنانے کے لئے بھارت سرکار کے تحت متعلقہ وزارتوں اور محکمے کے سینئر سطح کے افسران کے ساتھ بی آئی ایس اے جی –این ٹیم کے ذریعہ صلاحیت سازی کی مشق کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس کا مقصد ایک ہی منچ میں اپنی موجودہ /منصوبہ بند پروجیکٹوں پر ڈیٹا کو مربوط اور  ہم آہنگ کرنا ہے۔ فی الحال جاری یہ مشق بندرگاہ،  بحریہ آبی گزرگاہوں کی وزارت،  شہری ہوابازی کی وزارت ،بجلی کی وزارت، مواصلات کے محکمہ وغیرہ کے لئے پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے۔

یہ تفصیلی مشق، قومی ماسٹر پلان کی تازہ کاری کے لئے متعلقہ محکموں اور بی آئی ایس اے جی –این کے درمیان ڈیٹا کے تبادلہ کی نشاندہی کرے گی ۔ یہ مشق محکموں کو جی آئی ایس  آلات کے بارے میں بہتر معلومات حاصل کرنے میں مدد کرے گی اور انہیں دیگر ڈھانچہ جاتی پروجیکٹوں  کے تال میل میں اپنے پروجیکٹوں کی  طے وقت پر ترجیح دینے  اور منصوبہ بندی میں اہل بنائے گی۔ اس سے لاجسٹکس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور بھارتی معیشت کی مسابقت میں بہتری آئے گی۔

بنیادی ڈھانچہ کی وزارتیں قومی ماسٹر پلان پورٹل میں موجودہ اور مجوزہ بنیادی ڈھانچے  کی جدیدیت کو یقینی بنارہی ہیں۔ اسی طرح اقتصادی وزارتیں ، ملک میں موجودہ  اقتصادی شعبوں کو اپ ڈیٹ کررہی ہیں۔

اس مشق  سے بنیادی سہولیات میں نہ صرف فرق کی پہچان کی جاسکے گی بلکہ اقتصادی شعبوں کی ضروریات کی بھی جانکاری دی جاسکے گی۔ اس طرح کے فرق کے تجزیہ کی جانچ ،نیٹ ورک پلاننگ گروپ کے ذریعہ کی جائے گی۔ بنیادی ڈھانچہ میں سفارش کردہ فرق کو متعلقہ بنیادی ڈھانچہ کی وزارتوں کے ذریعہ ترجیحی بنیاد پر لیا جائے گا۔ اس طرح لاجسٹکس کارکردگی  میں بہتری آئے گی۔ بنیادی سہولیات کی تہوں کو جدید تر بنانے سے اقتصادی وزارتوں کے ذریعہ نئے اقتصادی شعبوں کا پتہ لگانے کے معاملے میں مدد ملے گی۔

سبھی اقتصادی وزارتوں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچہ کی کمیوں کی پہچان کی سمت میں کام کریں تاکہ ایسے پروجیکٹوں کو مشن موڈمیں لیا جاسکے۔ امید ہے کہ مہینے کے آخر تک مرکزی حکومت کی سبھی وزارتوں کی طرف سے ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ملک کی سبھی ریاستوں کے لئے یکساں مشق کرنے کے لئے اگلے دو مہینوں کے دوران چھ علاقائی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے مکمل بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی شعبوں کی جدیدت کے ساتھ بنیادی سہولیات اور اقتصادی وزارتوں کے لئے  بروقت فیصلہ کرنے کا قومی ماسٹر پلان ایک اہم وسیلہ بن جائے گا۔ جن  سے لاگت کی اثرانگیزی  اور مسابقت کی راہ ہموار  ہوگی  اور اس طرح سے ملک میں مجموعی سازوسامان کی اثرانگیزی میں بہتری آئے گی۔

 

 

************

 

 

 

ش ح۔  ع ح   ۔ م ص

(U:13279)



(Release ID: 1774982) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu