اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 کان کی وزارت نے این  ایم ڈی سی کو 5 اسٹار ریٹنگ سے نوازا

Posted On: 24 NOV 2021 6:18PM by PIB Delhi

نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (این ایم ڈی سی)،  اسٹیل کی وزارت کے تحت آنے والے ایک سرکاری انٹرپرائزز کو  کانکنی اور معدنیات پر منعقد پانچویں قومی کانفرنس میں ان کے یہاں چل رہے سبھی لوہے اور کانکنی جیسے کمارسوامی ، بچیلی ڈپوزٹ-5، ڈپوزٹ 14 این ایم زیڈ اور ڈپوزٹ نمبر 10 کے تئیں تین سال کے لئے کل ملاکر نو 5 اسٹار کی ریٹنگ حاصل ہوئی ہے۔ پارلیمانی امور کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر (پیدوار) جناب دلپ کمار موہنتی کو کمپنی کے ذریعہ کی جارہی کانکنی کے لئے مسلسل کوششوں پر اعزاز سے نوازا ۔

1.jpg

 پارلیمانی امور، کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کانکنی اور معدنیات کی پانچویں قومی کانفرنس کی صدارت کی اور ریاستی حکومتوں کو 52 سے زیادہ   معدنیاتی بلاکس مختص کئے۔ انہوں نے منظورشدہ پروسیس کو آسان تر بنانے کے لئے ای-پورٹل کی بھی شروعات کی۔ کانکنی کی وزارت نے  دیرپا اور جوابدہ کانکنی کرنے والے مائنس کو سال 18-2017، 19-2018 اور  20-2019 کے لئے پانچ اسٹار کی ریٹنگ فراہم کی ۔

این ایم ڈی سی کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے ڈائریکٹر (پیداوار) جناب دلپ کمار موہنتی نے کہا کہ بھارتی کانکنی کی صنعت میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم توانائی کی افادیت  اور دیرپا پیداوار کے پروسیس کو نافذ کریں۔ 5 اسٹار ریٹنگ ،ماحولیات کے تحفظ کے تئیں ہماری عہدبستگی کی توثیق کرتی ہے۔

ایوارڈ کے لئے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمت دیب نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ہمارے کانکنی کے احاطہ ڈیجیٹل کاری کے جانب بڑھ رہے ہیں۔ این ایم ڈی سی نے کانکنی کے لئے محفوظ،  سائنسی اور دوست ماحول تدابیر کو اپنایا ہے جن کا اثر ماحولیات پر بہت کم ہوتا ہے۔ ہم ملک کے لئے دوستانہ ماحول میں کانکنی کا کام کرنے والے ہمارے اصول کے مطابق مختلف ماحولیات اور توانائی کے تحفظ کے اقدامات پر اپنی پیش رفت کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

************

ش ح۔  ع ح   ۔ م ص

(U:13276)


(Release ID: 1774966) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi