اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ(سیل) کی خام لوہے کی کانوں کو پائیدار کان کنی کی سرگرمیوں کے لئے 5 اسٹار ر یٹیڈ ایوارڈ ز ملے

Posted On: 24 NOV 2021 6:10PM by PIB Delhi

فولاد کی وزارت کےتحت آنے و الے اسٹیل اتھارٹی اآف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کی دو خام لوہے کی کانوں، کیری بورو خام لوہے کی کان اور میگھاہاتوبورو خام لوہے کی کان کو نئی دہلی میں کل منعقد کئے گئے پانچویں قومی  اجلاس میں خام لوہے کے زمرے میں پائیدار کان کنی کی سرگرمیوں اور مجموعی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے  کے لئے 5اسٹار ریٹیڈ ایوارڈ ز موصول ہوئے۔ کوئلہ، کان اور پارلیمانی امورکے  مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ایک شاندار تقریب میں سیل کی چیئرمین محترمہ سوما منڈل کو ایوارڈ پیش کیا۔ اس ایوارڈ کے حصول کے دوران، سیل کی چیئرمین کے ساتھ جناب کملیش رائے، چیف جنرل منیجر، کیری بورو خام لوہے کی کان اور میگھاہاتو بورو خام لوہے کی کان کے چیف  جنرل منیجر جناب آرپی سیلوم بھی موجود تھے۔

1.jpg

سیل کے کیری بورو خام لوہے کی کانوں کو سال 2017-18 اور سال2018-19 کےلئے  ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جبکہ میگھا ہاتوبورو خام لوہے کی کانوں کو 2018-19 اور 2019-20 کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سیل کی یہ دونوں خام لوہے کی کان جھارکھنڈ گروپ آف مائنس ، بوکارو اسٹیل پلانٹ کے  ماتحت آتی ہیں۔سیل اپنی کیپٹیو خام لوہے کی کانوں کے توسط سے اپنی خام لوہے کی ضرورتوں کو پورا کرتاہے اوریہ ملک کی دوسری سب سے بڑی خام لوہے کی کان بھی ہے۔ یہ کمپنی جھارکھنڈ، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ ریاستوں میں مختلف  لوہے کی کانوں کوآپریٹ بھی کرتی ہے۔

 

****************

(ش ح۔ف ا ۔ ف ر)

U. NO. 13271


(Release ID: 1774959) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Punjabi