وزارتِ تعلیم

کابینہ نے اگلے پانچ برسوں کے لئے نیشنل ایپرنٹس شپ ٹریننگ اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی


نیشنل ایپرنٹس شپ ٹریننگ اسکیم کے تحت ایپرنٹس شپ کی تربیت پانے والوں کو 3054 کروڑ روپئے کی وظیفے کی امداد دی جائے گی

صنعت اور تجارتی اداروں کے ذریعے تقریباً 9 لاکھ امید واروں کو تربیت دی جائے گی

Posted On: 24 NOV 2021 3:36PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،24 نومبر/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی ( سی سی ای اے ) نے آج 22-2021 ء سے 26-2025 ء تک ( 31 مارچ ، 2026 ء تک ) کی مدت کے لئے وزارتِ تعلیم کی نیشنل ایپرنٹس شپ ٹریننگ اسکیم کے تحت ایپرنٹس شپ کی تربیت پانے والوں کو 3054 کروڑ روپئے کے وظیفے فراہم کرنے کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔

          صنعت اور تجارتی تنظیموں کے ذریعے   تقریباً 9 لاکھ افراد کو ایپرنٹس شپ کی تربیت دی جائے گی ۔ این اے ٹی ایس  ، حکومتِ ہند کی ایک اہم اسکیم ہے ، جس نے  ، اُن طلباء  کی ملازمت کی اہلیت میں  اضافہ کیا ہے ، جنہوں نے ایپرنٹس شپ کامیابی سے مکمل کر لی ہے ۔

          اُن ایپرنٹس کے امید واروں کو ، جنہوں نے انجینئرنگ ، سماجیات اور سائنس اور کامرس  میں گریجویشن اور ڈپلومہ پروگرام مکمل کر رکھا ہے ، 9000 روپئے ماہانہ اور 8000 روپئے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ۔

          حکومت نے اگلے پانچ برسوں کے دوران تقریباً 3000 کروڑ روپئے سے زیادہ کے اخراجات کو منظوری دی ہے ، جو پچھلے پانچ برسوں کے دوران کئے گئے اخراجات سے تقریباً 4.5 گنا زیادہ ہے ۔  ایپرنٹس شپ  کے اخراجات میں  اضافے  سے قومی تعلیمی پالیسی – 2020 کو تقویت ملے گی ، جس میں ایپرنٹس شپ پر زور دیا گیا ہے ۔

          حکومت کے ذریعے   سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس ، سب کا وشواس ، سب کا پریاس پر زور  دیئے جانے کے پیش نظر این اے ٹی ایس کے دائرے کو مزید بڑھایا گیا ہے تاکہ اس میں  انجینئرنگ کے علاوہ سماجیات ، سائنس اور کامرس   کے طلباء کو بھی شامل کیا جا سکے ۔  اس اسکیم کا مقصد  ہنر مندی کے ماحول کو مستحکم کرکے اہلیت کے معیار کو بڑھانا ہے اور اس کے نتیجے میں اگلے پانچ برسوں میں تقریباً 7 لاکھ نو جوانوں کو ملازمت فراہم کی جا سکے گی ۔

          این اے ٹی ایس  ’’ پیداواری سے منسلک مراعات ‘‘ ( پی ایل آئی ) کے تحت ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے موبائل مینو فیکچرنگ ، طبی آلات کی مینو فیکچرنگ ، فارما سیکٹر ، الیکٹرانکس / ٹیکنا لوجی  مصنوعات ، آٹو موبائل سیکٹر وغیرہ کے شعبوں میں ایپرنٹس شپ فراہم کرے گی ۔ یہ اسکیم گتی شکتی کے تحت  کنکٹیویٹی / لاجسٹکس ، صنعتی سیکٹر وغیرہ کے لئے ہنر مند افرادی قوت بھی تیار کرے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  13241



(Release ID: 1774734) Visitor Counter : 162