کابینہ
کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کی آئندہ 4 ماہ (دسمبر 2021 ۔ مارچ 2022) کے لئے توسیع کو منظوری دی
مرحلہ پانچ کے تحت تقسیم کئے جانے والے اناج کے لئے تخمینے کے مطابق 53344.52 کروڑ روپے کی فوڈ سبسڈی دی جائے گی
مرحلہ پانچ میں مجموعی طور پر 163 ایل ایم ٹی اناج تقسیم کئے جانے کی توقع ہے
مرحلہ چار کامیابی کے ساتھ مکمل کئے جانے پر یکم دسمبر 2021 سے مرحلہ پانچ شروع ہوگا
این ایف ایس اے کے تحت آنے والے تمام استفادہ کنندگان کو پانچ کلو گرام فی کس، ماہانہ اناج کی مفت تقسیم مارچ 2022 تک جاری رہے گی
Posted On:
24 NOV 2021 3:45PM by PIB Delhi
وزیراعظم نے 7 جون 2021 کو قوم سے اپنے خطاب میں جو عوام کے موافق اعلان کیا تھا اس پر عمل کرتے ہوئے اور کووڈ۔ 19 کے سلسلے میں اقتصادی کارروائی کے ایک حصے کے طور پر مرکزی کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی)۔ مرحلہ پانچ کی آئندہ چار ماہ کی مدت یعنی دسمبر 2021 سے مارچ 2022 تک توسیع کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت سیدھے فائدے کی منتقلی (ڈی بی ٹی) کے تحت آنے والوں سمیت نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) (انتودیہ انّ یوجنا اور پراریرٹی ہاؤس ہولڈ) کے تحت آنے والے تمام استفادہ کنندگان کو پانچ کلو گرام فی کس ماہانہ مفت اناج کی تقسیم کی جائے گی۔
اس اسکیم کا پہلا مرحلہ اپریل سے جون 2020 تک اور دورا مرحلے جولائی سے نومبر 2020 تک چلایا گیا۔ اسکیم کا تیسرا مرحلہ مئی سے جون 2021 تک چلا۔اسکیم کا چوتھا مرحلے جولائی سے نومبر 2021 ابھی جاری ہے۔
مرحلہ پانچ کے لئے پی ایم جی کے اے وائی اسکیم دسمبر 2021 سے مارچ 2022 تک جاری رہے گی جس میں تخمینے کے مطابق 53344.52 کروڑ روپے کی اضافی فوڈ سبسڈی دی جائے گی۔
پی ایم جی کے اے وائی مرحلہ پانچ کے تحت مجموعی طور پر 163 ایل ایم ٹی اناج تقسیم کئے جانے کی توقع ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ملک میں کووڈ۔ 19 کی عالمی وبا سے ملک کی معیشت کو ہونے والے نقصان کے پیش نظر حکومت نے مارچ 2020 میں مستقل ماہانہ این ایف ایس اے اناج یعنی راشن کارڈ سے ملنے والے اناج کے علاوہ پی ایم غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تقریباً 80 کروڑ استفادہ کنندگان کو 5 کلوگرام فی کس ماہانہ کی شرح سے اضافی مفت اناج (چاول/ گیہوں) تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاکہ غریب، ضرورت اور متاثرہ گھروں/ استفادہ کنندگان کو اقتصادی بحران کے دوران کافی اناج کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اب تک جی ایم جی کے اے وائی (مرحلہ ایک سے چار تک) محکمے نے تقریباً 2.07 لاکھ کروڑ مالیت کی فوڈ سبسڈی کے برابر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مجموعی طور پر تقریباً 600 ایل ایم ٹی اناج مختص کیا ہے۔
پی ایم جی کے اے وائی ۔ چار کے تحت اناج کی تقسیم کا کام جاری ہے اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک 93.8 فیصد اناج اٹھا یا گیا ہے اور تقریباً 37.32 ایل ایم ٹی (جولائی 2021 کا 93.9 فیصد)، 37.20 ایل ایم ٹی(اگست2021 کا 93.6 فیصد)، 36.87 ایل ایم ٹی (ستمبر 2021 کا 92.8 فیصد)، 35.4 ایل ایم ٹی (اکتوبر 2021 کا 89فیصد) اور 17.9 ایل ایم ٹی (نومبر 2021 کا 45 فیصد) اناج بالترتیب 74.64 کروڑ، 74.4 کروڑ، 73.75 کروڑ ، 70.8 کروڑ اور 35.8 کروڑ استفادہ کنندگان کو تقسیم کیا گیا ہے۔
شروع کے مرحلوں کے تجربے کے مطابق پی ایم جی کے اے وائی۔ 5 کی کارکردگی بھی ویسی ہی اونچی سطح کی ہونے کی توقع جیسی پہلے حاصل کی جاچکی ہے۔
مجموعی طور پر حکومت پی ایم جی کے اے وائی مرحلہ ایک سے پانچ تک میں تقریباً 2.60 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ن ا۔
U-13236
(Release ID: 1774688)
Visitor Counter : 285
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam