وزارت خزانہ

بھارت، ایشیائی ترقیاتی بینک نےبھارت میں بنیادی حفظان صحت کو بہتربنانے کے لئے 30 کروڑ ڈالر کے قرض پردستخط کئے

Posted On: 24 NOV 2021 1:11PM by PIB Delhi

بھارت سرکار  اورایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کل 30 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدہ پر دستخط  کئے، جس کا مقصد 13 ریاستوں کے شہری علاقوں میں جامع بنیادی حفظان صحت تک رسائی کو  مستحکم اوربہتربنانا ہے جس سے 256 ملین سے زیادہ شہروں میں رہنےوالے جس میں جھگی جھوپڑی علاقے کے 51 ملین افراد شامل ہیں، کو فائدہ ہوگا۔

وزارت خزانہ میں معاشی امور کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا نے جامع بنیادی حفظان صحت اور  اربن ایریا پروگرام میں وبا کی صورت میں تیاری کو مستحکم کرنے کے لئے  بھارت سرکارکی طرف سے معاہدہ پر دستخط کئے جبکہ  اے ڈی بی کے بھارت میں ریزیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر جناب تاکیو کونیشی نے اے ڈی بی کی طرف سے دستخط کئے۔

قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد جناب مشرا نے کہاکہ یہ پروگرام  معیاری بنیادی حفظان صحت سےمتعلق خدمات کی دستیابی اور رسائی، خاص طور سے شہری علاقوں کی زدپذیر آبادی کے لئے توسیع کے ذریعہ بھارت سرکار کے صحت سے متعلق اہم اقدامات  کی حمایت کرتا ہے  جن میں آیوشمان بھارت ہیلتھ اور ویلنیس سینٹر (اے بی- ایچ ڈبلیو سی) اور پردھان منتری آتم نربھر سوستھ بھارت یوجنا (پی ایم – اے ایس بی وائی) جس کا نیا نام پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم – اے بی ایچ آئی ایم) ہے، شامل ہیں۔

آیوشمان بھارت پروگرام 2018 میں شروع کیا گیا تھا ، جس کا مقصد بھارت میں ہمہ گیر ہیلتھ کوریج کے حصول کے لئے اہم حکمت عملی کے طور پر جامع بنیادی حفظان صحت تک رسائی کو بہتربنانا ہے۔ کورونا و ائرس بیماری (کووڈ-19) وبا کے پھیلاؤ کے ساتھ جس نے ملک کے صحت کے نظام پراضافی بوجھ ڈالا، حکومت نے اکتوبر 2021 میں  پی ایم – اے ایس بی وائی  شروع کیا جسے بعد میں پی  ایم- اے بی ایچ آئی ایم کانام دیا گیا،جس کامقصدمستقبل کی وباؤں اور دیگر ایمرجنسیز کے لئے تیاری کی غرض سے نظام کو مستحکم کرنے کےلئے ایک طویل مدتی  طریقہ کار اختیار کرنا تھا ۔

جناب کونیشی نے کہا ‘‘ غیر کووڈ-19 بنیادی حفظان صحت تک یکساں رسائی کو یقینی بنانا بھارت کے صحت نظام کے لئے کورونا وائرس وبا کے ذریعہ پیش کئ گئے چیلنجوں کے درمیان کافی اہم ہے’’۔ ‘‘یہ پروگرام ادارہ جاتی صلاحیت، آپریشن اور مرکزی، ریاستی اور میونسپل سطح پر شہری ہیلتھ اور ویلنیس سینٹر کے بندوبست کو مضبوط بناکر حفظان صحت کے فرق کو دور کرنے کی حکومت کی کوششوں میں اضافہ کرے گا’’۔یہ پروگرام 13 ریاستوں کے شہری علاقوں میں نافذ کیا جائے گا جن میں آندھرا پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تملناڈو، تلنگانہ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔وباکے خلاف رد عمل کے علاوہ، پروگرام کے توسط سے کارروائی کو فروغ دینے سے   جامع بنیادی حفظان صحت کے پیکج کے پروویژن کےساتھ شہری  ایچ ڈبلیو سیز کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، جن میں  غیر متعدی بیماریاں  اور کمیونٹی آؤٹ ریچ خدمات  جیسےحفظان صحت کے متبادل پر بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیاں خاص طور پر خواتین کے لئے ، شامل ہیں۔بنیادی حفظان صحت کے  لئے  ڈلیوری اور صحت سے متعلق اطلاعاتی نظام کو ڈجیٹل ٹولس ، کوالٹی اشیورینس میکانزم اور  پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ رابطے اور شراکت داری  کے ذریعہ  جدید بنایا جائے گا۔

اس پروگرام کو غریبی میں کمی کرنے کے لئے اے ڈی بی کےجاپان فنڈ سے  20 کروڑ ڈالر کے ٹکنیکل امدادی گرانٹ کے ذریعہ  حمایت مل رہی ہے، جس کا مقصد حفظان صحت کےپورے نظام کو پروگرام کے نفاذ اورکوآرڈینیشن ،صلاحیت سازی،اختراع، نالج کے تبادلے اوربہترین طریقوں کے نفاذ کےلئے مدد فراہم کرنا ہے۔

 

****************

 (ش ح۔ف ا ۔ ف ر)

Uno:13226



(Release ID: 1774543) Visitor Counter : 158