جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اورقابل تجدیدتوانائی کے وزیرمملکت نے ہائیڈروجن انرجی  -پالیسیوں  ، بنیادی ڈھانچے  کی ترقی  اور مشکلات  کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا


سی پی آئی بی  نے ہائیڈروجن انرجی پرغوروخوض کے لئے دودن کے پروگرام کا اہتمام کیا

کانفرنس کا مقصد ہندوستان میں ہائیڈروجن انرجی کے  تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اہم شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجاکرنا ہے

Posted On: 24 NOV 2021 12:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،24نومبر: ہائیڈروجن انرجی ، پالیسیز ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورمشکلات کے موضوع پر، آب پاشی اوربجلی کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی پی ) کے ذریعہ ، نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت ، مرکزی  الیکٹرسٹی اتھارٹی اور این ٹی پی سی کے تعاون سے 24اور25نومبر ، 2021کو یہاں پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-49908X82.jpg

نئی اور قابل تجدید توانائی ، کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے اس کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اپنی افتتاحی تقریر میں انھوں نے کہا کہ محترم وزریر اعظم جناب نریندر  مودی نے سال 2030 تک ہندوستان کو کاربن سے پاک ملک بنانے کے عزم  کا اظہار کیا تھا ۔ ہندوستان نے قابل تجدید توانائی 500 ایم جی کانشانہ اور 2070 تک کاربن کے صفر اخراج کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان ہائیڈروجن توانائی تیار کرنے کا پروگرام رکھتا ہے تاکہ نہ صرف اپنی ضرورت پوری کی جائے بلکہ دوسرے م مالک کو اس کی برآمدبھی کی جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-4986FD4L.jpg

سی ایم ڈی ، این ٹی پی سی جناب گوردیپ سنگھ ، سی ایم ڈی پی او ایس ای سی او  جناب کے وی ایس بابا نے بھی اس کانفرنس میں افتتاحی تقریریں کیں۔ سی پی آئی بی کے ڈائریکٹر جناب جی بی پٹیل نے کلمات تشکر پیش کیے ۔

اس کانفرنس میں،ایم این آر ای؛ ڈی ایس ٹی، سی ای اے، ایس ای سی آئی ، آئی او سی ایل، این ٹی پی سی، بی اے آر سی، ٹی سی ای، ریلائنس انڈسٹریز، سٹیل انڈسٹری، صف اول کے تعلیمی اداروں، ریاستی بجلی کی تنظیموں  کے ماہرین؛ نجی شعبے کی تنظیموں کے صلاح کار اور  ماہرین، جرمنی ، جاپان اور سویڈن کے  مقررین نے حصہ لیا ۔ہائیڈروجن پالیسی ، قبولیت کے لئے روڈ میپ ، ٹیکنالوجیوں ،  استعمالات  ، اموراورچیلنجز اور تحقیق  اوراختراع کے تمام پہلوؤں پراس کانفرنس میں غوروخوض کیاجائے گا۔

کانفرنس کا مقصد وزیراعظم کے 5نکاتی پروگرام  کی پیروی کرنا ہے جو انھوں نے گلاسگو میں سی اوپی -26کانفرنس کے دوران پیش کئے تھے ۔

اس کانفرنس میں  ہندوستان سے تقریبا 60تنظیموں کے 200نمائندے  اورجرمنی ، جاپان اورسویڈن سے تین بین الاقوامی ماہرین  شرکت کرنے جارہے ہیں ۔ ان دودنوں کے دوران  اس کانفرنس کے مذاکرات  پانچ تکنیکی اجلاسوں پر مشتمل رہیں گے ۔ اس کانفرنس میں ، گذشتہ چند برسوں کے دوران  ہائیڈروجن کے میدان میں ملک کے اندر ہونے والی وسیع ترقی  کے پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی جائیگی ۔

کانفرنس کی ٹیکنیکل کمیٹی نے 29 مقالات کا انتخاب کیاجس میں   ان دونوں دنوں کے مذاکرات کے دوران  غیرملکی مصنفین کے  تین مقالات  پرتبادلہ خیالات کیاجائے گا۔ کانفرنس کے آخرمیں  ملک کے اندر ہائیڈروجن توانائی  کی ترقی کو مزید رفتاربخشنے کے لئے سفارشات پیش کی جائیں گی۔

اس کانفرنس کو میسرز این ایچ پی سی لمیٹڈ ، میسرز ایس جے وی این ایل پلیٹینم اسپانسر اور میسرز پاورگرڈ اور میسرز ٹی ایچ ڈی سی لمیٹڈ سلوراسپانسرس کے ذریعہ اسپانسرکیاگیاہے ۔

****************

U-13225

ش  ح۔س ب ۔ع آ

 



(Release ID: 1774541) Visitor Counter : 119