وزارت دفاع
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی زیرقیادت دفاعی حصولیابی کونسل نے 2236کروڑ روپے کی
تجاویز کو منظوری دی
Posted On:
23 NOV 2021 6:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،23نومبر:
خاص خاص جھلکیاں :
- ہندوستانی فضائیہ سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو کی ریئل ٹائم مربوط کاری کے لئے جی ایس اے ٹی -7سی سیارے اور گراؤنڈہب حاصل کرے گی ۔
- سیارے کی پوری ڈیزائننگ تیاری اورلانچنگ ہندوستان میں ہی کی جائیگی ۔
- اس سے حدنگاہ سے پرے تک گفتگوکرنے کی ہماری مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت 23نومبر ، 2021کو منعقد ہونے والی میٹنگ میں دفاعی حصولیابی کونسل (ڈی ایس ای )نے ہندوستانی فضائیہ کی جدید کاری اور اس کے کارروائیوں کی ضرورتوں کے لئے میک ان انڈیا کے زمرے میں 2236کروڑروپے کی رقم کی ایک سرمایہ جاتی حصولیابی کی تجویز کے لئے ضرورت کا اعترافی خط(اے اواین ) جاری کیا۔ فضائیہ کی حصولیابی کی تجویز جی ایس اے ٹی -7سی سیارچہ اورسافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیوز (ایس ڈی آرس ) کی ریئل ٹائم مربوط کاری کی غرض سے گراؤنڈہبس کے لئے تھی ۔
اس پروجیکٹ کے تحت اس سیارچے کی مکمل ڈیزائننگ تیاری اورلانچنگ ہندوستان میں ہی کی جائیگی ۔
سافٹ ویئرڈیفائنڈ ریڈیو (ایس ڈی آر) کے لئے جی ایس اے ٹی -7سی سیٹلائٹ اورگراؤنڈ ہب کو شامل کرنے سے ہماری مسلح افواج کی محفوظ طریقے سے ہرطرح کی صورت حال میں آپس میں حدنگاہ(ایل اوایس )سے پرے گفتگوکرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
***************
U-13221
ش ح۔س ب ۔ع آ
(Release ID: 1774516)
Visitor Counter : 191