وزارت اطلاعات ونشریات

"سرماؤنٹنگ چیلنجز" فیز تھری دہلی میٹرو کے دوران درپیش انجینئرنگ رکاوٹوں  کی عکاسی کرنے والی فلم ہے جو ملک میں  میٹرو پروجیکٹوں  کے لیے ایک محرک ہے: انج دیال

Posted On: 23 NOV 2021 4:29PM by PIB Delhi

ممبئی، 23 نومبر 2021 | پاناجی، 23 نومبر 2021

دہلی کی لائف لائن ہونے سے لے کر کاربن فٹ پرنٹ اور مہلک حادثات کو کم کرنے تک، دہلی میٹرو کو ہر پہلو سے ایک عالمی معیار کا تیز رفتار نقل و حمل کا نظام قرار دیا گیاہے۔ لیکن کیا ہم سب ان بڑے چیلنجوں  سے واقف ہیں  جن کا اس محکمے کو تعمیر کے دوران سامنا کرنا پڑا تھا؟ اس کے لیے آپ کو یہ فلم 'سرماؤنٹنگ چیلنجز' دیکھنی چاہیے۔

اِفی 52 کے موقع پر پریس سے خطاب کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار ستیش پانڈے نے بتایا: "سرماؤنٹنگ چیلنجز' کی کہانی دہلی میٹرو کے فیز-3 پر مبنی ہے، جس کی تعمیر 2011 میں  شروع ہوئی اور 2020 کے آس پاس ختم ہوئی۔ ہم ان 10 برسوں سے مسلسل پوری پیش رفت کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ تکمیل کے بعد ہم نے انجینئرنگ اور پی آر جیسے محکموں  کے ساتھ قریبی اشتراک سے اسکرپٹ تیار کیا۔"

ستیش نے کہا کہ فلم مختلف بڑے چیلنجوں  کی عکاسی کرتی ہے جن کا اس منصوبے کو سامنا کرنا پڑا اور جس طرح محکمہ نے ان پر قابو پایا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-1L5YB.jpg

میٹرو کے ساتھ اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے قومی ایوارڈ یافتہ فلم 'دی ڈریم فُلفِلڈ – میموریز آف دی انجینئرنگ چیلنجز' کے ڈائریکٹر نے کہا کہ میٹرو کے ساتھ ان کا تعلق بہت پرانا ہے اور انھوں نے 27 سال پہلے دہلی میٹرو پر اپنی پہلی فلم اس وسیع موضوع پر بنائی ' دہلی کو میٹرو کی ضرورت کیوں ہے؟'

"میں  نے وہاں  سے اپنا سفر شروع کیا ہے۔ میں  نے دہلی میٹرو کے فیز-1 اور فیز-2 پر فلمیں  بنائی ہیں۔ میں  نے ممبئی، ناگپور، پونے، لکھنؤ، کانپور، گورکھپور، آگرہ اور جے پور میٹرو پر بھی فلمیں  بنائی ہیں۔"

انھوں نے کہا کہ 'سرماؤنٹنگ چیلنجز' فلم 2 گھنٹے کی ہے جو بہت تکنیکی ہے اور آئی آئی ٹی کے طلبا اور انجینئرز کے لیے بے حد اہمیت کی حامل ہوسکتی ہے۔ موجودہ فلم اس کا ایک مختصر ورژن ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پروڈیوسر انج دیال نے کہا کہ کلکتہ میٹرو ایک مشکل تجربہ تھا اور شہر میں اس سے بہت خلل پڑا تھا۔

"جب ہم نے دہلی میٹرو تعمیر کی تو ہم نے اس کا خیال رکھا۔ ہم نے تعمیر سے پہلے ماحولیاتی اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے نتیجے میں  کاربن فٹ پرنٹ میں  کمی آئی ہے۔ مہلک حادثات کی تعداد میں  بھی کمی آئی ہے۔ اس لیے میٹرو پروجیکٹ کے سماجی و اقتصادی فوائد قابل ذکر ہیں۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2-2UQDE.jpg

ایک سوال کے جواب میں  انوج نے کہا کہ تعمیر شروع کرنے سے پہلے کمیونٹی تعامل پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ ایک مسلسل مواصلاتی عمل تھا جس کے ذریعے تمام مسائل کو حل کیا گیا۔

"لوگ شروع میں  میٹرو کے بارے میں  شکوک و شبہات کا شکار تھے۔ لیکن یہ ایک کام یابی تھی اور اب دیگر میٹرو ہمارے منتظر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری فلم اس حوالے سے ایک محرک بنی۔

 

کاسٹ اور کریڈٹ

ڈائرکٹر: Satish Pande
پروڈیوسر: Anuj Dayal
اسکرین پلے: Ahad Umar Khan
ڈی او پی: Rajan Kumar Shrivastav
ایڈیٹر: Pawan Kumar

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 13198

Release ID: 1774254

 



(Release ID: 1774308) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi , Marathi