نیتی آیوگ
اٹل اختراعی مشن اوروگیان پرسار نے اٹل ٹینکرنگ لیبس اور انگیج ود سائنس کے درمیان اشتراک کا اعلان کیا
Posted On:
23 NOV 2021 9:35AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،23نومبر :نیتی آیوگ کے ایک فلیگ شپ اقدام اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم ) نے پیر کو بھارتی حکومت کے سائنس اورٹیکنولوجی کے محکمے ایک خود مختار تنظیم وگیان پرسار کے درمیان اشتراک کااعلان کیاہے تاکہ ایمس کی اٹل ٹینکر نگ لیبس (اے ٹی ایل ) اور وگیان پرسار کے بات چیت کے منفرد پلیٹ فارم انگیج ودسائنس (ای ڈبلیو ایس ) کے ساتھ تال میل پید اکیاجاسکے ۔
سائنس کو اشتراک کے ایک حصے کے طورپر اپنانے کے ذریعہ تمام تر اے ٹی ایل +9200سے آراستہ اسکولوں اوران طلباء /اساتذہ اورپرنسپل صاحبان کو مستقل سرگرمیاں کو آن بورڈ لایاجائےگا۔ یہ سرگرمیاں ایسے نکات پرمبنی اجتماعات اورتکثیریت کا راستہ ہموار کریں گی ، جن کی بنیاد پر طلباء اوراساتذہ کو ترغیب فراہم کرنے کے لئے اسناد اورترغیبات فراہم کی جائیں گی جن کا تعلق ایس ٹی ای ایم مواد کے عملی استعمال سے ہوگا۔
‘کلٹی ویٹ ون ملین چلڈرن ان انڈیا ایز نیوٹرک انوویٹرس ’کے ایک نظریے کے ساتھ اٹل اختراعی مشن نے پورے بھارت کے اسکولوں میں 9200+اٹل ٹینکرنگ لیبارٹریز (اے ٹی ایل ) قائم کی ہیں ۔اے ٹی ایل کااہم مقصد نوجوان ذہنوں میں تجسس ، خلاقیت اورتصورات کو پروان چڑھانااورساتھ ہی ساتھ ڈیزائن مائنڈسیٹ ، کمپیوٹیشنل تھنکنگ ، اڈیپٹو لرننگ ،فزیکل کمپیوٹنگ وغیرہ کے ہنر کی تعلیم دینا ہے ۔
اے ٹی ایل کام کی ایک جگہ ہے جہاں نوجوان ذہن اپنے خیالات ہاتھوں سے کام کو کئے جانے کے ذریعہ اپنے خیالات ونظریات اورسیکھے ہوئے ہنر کو بروئے کارلاتے ہیں ۔ نوجوان بچوں کو ایس ٹی ای ایم (سائنس ، ٹکنالوجی ، انجینئرنگ اورمیتھس ) کے عمومی تصورکو سمجھنے کے لئے آلات اورسازوسامان کے ساتھ کام کرنے کا ایک موقع ملتاہے ۔ اٹل اختراعی مشن کے مشن ڈائرکٹرڈاکٹرچنتن ویشنونے اشتراک کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ‘‘ اے آئی ایم اوروگیان پرسار کے درمیان اشتراک دونوں تنظیموں کے لئے ایک عظیم موقع ہے ، کیونکہ یہ ہماری تعلیمی سرگرمیوں کو جدیدٹکنالوجی کے ساتھ آراستہ کرنے اور احیا میں ایک کلیدی رول اداکریگا ۔اے ٹی ایل کے ساتھ انگیج ود سائنس پروگرام سے ای ٹی ای ایم اختراع کے کلچر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور ایک ایسے پلیٹ فارم کے طورپر خدمات فراہم ہوں گی جہاں نوجوان ذہن ایجادات اختراع اور زیادہ سے زیادہ اثر کے ساتھ مشترکہ طورپر مشکلات کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کئے جانے کے ساتھ تجرباتی تدریسی عمل کا اظہارکرتے ہیں ۔
انگیج ود سائنس انڈیا سائنس اوٹی ٹی چینل پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے اور اس کا مقصد بھارت کی ملکیت والے ایس سی ایم اوٹی ٹی چینل انڈیا سائنس ویب سائٹ (www.indiascience.in)پر ایس ٹی ای ایم ویڈیومواد کی تشہیر کرنا اور اسے شہرت دلاناہے ۔ ای ڈبلیو ایس کے 10000سے زیادہ آن بورڈاسکول ہیں اور اسکول پرنسپل صاحبان اساتذہ اور طلباء کو نشانہ بناتے ہوئے باقاعدہ سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں ۔ فی الحال ای ڈبلیو ایس سرگرمیاں ہندی اور انگریزی میں دستیاب ہیں جب کہ دیگر بھارتی زبانوں میں بھی توسیع ابھی ہوناباقی ہے ۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وگیان پرسارکے ڈائرکٹرڈاکٹرنکل پاراشر نے کہاکہ آج تاثرمرتب کرنے والا ایس ٹی ای ایم مواد جو صارفین سے متعلق ہوتاہے وہ بین اثراتی مطالبات کا حامل ہوتاہے اور عملی طورپر اس کا ایک لازم حصہ بنناچاہتاہے ۔بھارت کی سائنس اوٹی ٹی چینل کی پیشکش کرنے والے کے ساتھ سائنس کی باہم اثرپذیرسرگرمی کے ساتھ وگیان پرساربھارت کی اولین باہم اثرپذیراوٹی پی چینل کی تخلیق کے لئے تیارہے اور اٹل اختراعی تجربہ گاہوں کے ساتھ اشتراک اسکولوں کو ایس ٹی ای ایم مواد کے استعمال اور ان کی باہم اثرپذیری کے معاملے میں کثیر پہلوی اثرانگیزی کی سہولت فراہم کرے گا۔
اس تقریب میں انگیج ود سائنس کی مشہور ومعروف برانڈ ایمبیسڈر شخصیت جناب شرمن جوشی نے بھی شرکت کی ۔
*****************
( م ن۔ش ر ۔ ع آ)
U-13162
(Release ID: 1774178)
Visitor Counter : 188