محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر بھوپیندریادو نے گھریلو مزدوروں سے متعلق پہلے کل ہند سروے کاآغاز کیا


فی الحال کل ہند سروے جاری ہے اور ای شرم پورٹل بساط بدلنے والا ثابت ہوگا اور ڈاٹا پر مبنی پالیسیوں میں نئے معیارات طے کرے گا:بھوپیندریادو

Posted On: 22 NOV 2021 1:54PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو نے ا ٓج چنڈی گڑھ میں لیبر بیورو کے ذریعہ منعقد کئے جارہے گھریلو مزدوروں سے متعلق پہلے کل ہند سروے کا آغاز کیا۔ گھریلو مزدور غیر رسمی شعبے میں کل روزگار کا ایک خاطر خواہ حصہ ہیں، البتہ گھریلو مزدوروں کی موجودہ روزگار کی صورتحال اوراس کی شدت کی حوالے سے تفصیلات کا فقدان ہے۔ اس طرح  عام خیال یہ ہے کہ گھریلو مزدوروں سے متعلق  بروقت سلسلہ وار تفصیلات  شامل ہوں اور حکومت ہند نے  گھریلو مزدوروں پر کل ہند سروے کرانے کا کام لیبر بیورو کو سونپ دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZZQB.jpg

اس موقع پر جناب یادو نے گھریلو مزدوروں سے متعلق کل ہند سروے کےلئے سوالنامہ کے ساتھ  ہدایاتی کتابچہ بھی جاری کیا جو ملک بھر کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے علاوہ 742 اضلاع میں کرایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MDYZ.jpg

اس موقع پر ا ظہارخیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ آزا دہندوستان میں  یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس طرح کا ملک گیر سروے کرایا جارہا ہے،  اس سے  ایک ثبوت پر مبنی، ڈیٹا پر مبنی پالیسی کے لئے حکومت کے عزم کااظہار ہوتا ہے ، جو خدمات کی فراہمی کو نشان زد اور دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے آخری شخص تک پہنچنے اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس کے مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ یہ سبھی کل ہند سروے اورای شرم پورٹل بساط بدلنے والے ثابت ہوں گے اور اعداد وشمار پر مبنی پالیسیوں میں نئے معیارات طے کریں گے۔

محنت اور روزگار کے  مرکزی وزیر مملکت  رامیشور تیلی  نے  گھریلو مزدوروں سے متعلق  پہلی کل ہند سروے کے آغاز کے دوران اپنے پیغام میں کہاکہ یہ سروے  ایک زبردست قدم ہے اورانہوں نے وزارت اور لیبر بیورو کے ا فسروں کو مبارکباد دی۔  اس تقریب میں محنت اور روزگار کے سکریٹری سنیل برتھوال، محنت اورروزگار کے پرنسپل مشیر جناب ڈی پی ایس نیگی اور چیف لیبر کمشنر (سینٹرل) جناب آئی ایس نیگی،  اور محنت اورروزگار کی وزارت کے سینئر افسروں کے علاوہ لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل نے شرکت کی۔

 گھریلو مزدوروں سے متعلق کل ہندسروے کا مقصد قومی اور ریاستی سطح پر گھریلو مزدوروں کی تعداد اور تناسب ،  لائیو ان/ لائیو آؤٹ، رسمی اور غیر رسمی روزگار، مائگرینٹ/ نان مائگرینٹ سے متعلق گھریلو مزدوروں کی اوسطا ً تقسیم ، ان کے بھتے اور دیگر سماجی ، معاشی خصوصیات کا اندازہ لگانا ہے۔

یہ سروے لیو ان /لیو آؤٹ  گھریلو مزدوروں کے گھریلو تخمینے اور مختلف طرح کے گھروں میں کام کرنے وا لے گھریلو مزدوروں کی اوسط تعداد بھی فراہم کرائے گا ، اس کے اہم مقاصد ہیں:

  • قومی اور ریاستی سطح پر گھریلو مزدوروں کی تعداد/تناسب کااندازہ لگانا۔
  • لیو ان /لیوآؤٹ گھریلو مزدوروں کے گھریلو تخمینے
  • مختلف طرح کے گھروں میں کام پر رکھے گئے گھریلو مزدوروں کی اوسط تعداد

گھریلو مزدوروں کا سروے حسب ذیل براڈ پیرامیٹرس پر  جانکاری  جمع کرے گا:

  • گھریلو خصوصیات جیسے نام  ایچ ایچ سائز، مذہب، سماجی گروپ، عام مہینہ، کھپت، خرچ اور گھریلو  اکائی کی نوعیت۔
  • تناسب آبادی کی خصوصیات جیسے  نام، عمر، گھر کے سربراہ سے تعلق، ازدواجی صورتحال، عام تعلیم کی سطح ، عام  اہم سرگرمی کی صورتحال، سبسی ڈیری سرگرمی کی صورتحال اور گھریلو مزدوروں کی حیثیت
  • ان کے علاوہ یہ  سروے گھریلو مزدورو ں کے کام کرنے کی عمر، سماجی گروپ، مائگرینٹ اسٹیٹس، پیشہ وارانہ تربیت، تعلیم، گھریلو مزدوروں کے ذریعہ خدمات فراہم کئے جانے والے ایچ ایچ ایس کی تعداد ، ان کے ذریعہ  ادا کی گئی سرگرمیاں اور ان کے ذریعہ کئے جانے وا لے کام کے علاوہ کام کے دنوں کی تعداد جیسی جانکاری بھی جمع کرتاہے۔ اس سے کام کے گھنٹے، مزدور کے معاوضہ کامعیار اور اس کی فریکوینسی، ٹھیکے کا معیار، کام کے لئے طے کی جانے والی دوری، کووڈ -19 عالمی وبا سے پہلے اور بعد میں رکھے گئے مزدور اورمزدوری اور نوکری پر اس کے اثر ،رہن سہن کی حالت اور سماجی سیکورٹی کے فوائد کے بارے میں بھی جانکاری ملےگی۔
  • آجر ایچ ایچ ایس کے بارے میں معلومات بھی جمع ہوگی، جیسے صنف اور ازدواجی صورتحال کو دیکھتے  ہوئے گھریلو مزدوروں کو لے کران کی ترجیحات، مزدوری کے بھگتان کا طریقہ، کام کئے گئے دنوں کی تعداد، کام پر رکھنے کا طریقہ، کووڈ -19 عالمی وبا کے دوران گھریلو کام کاج کی خدمات ملی یا نہیں، گھریلو مزدوروں کو دی گئی طبی مدد وغیرہ

سروے کا دائرہ:

  • بھارت کی 37 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور 742 اضلاع کو اس میں شامل کیا گیا ہے
  • 2011 کی مردم شماری کے مطابق گاؤوں اور یو ایف ایس کے  تازہ ترین مرحلے کے مطابق شہری بلاک ہیں۔
  • کل ہند سطح پر کل 12766 پہلے اسٹیج یونٹس یعنی 6190 گاؤوں اور 6576 یو ایف ایس بلاکوں کو سروے میں شامل کیا جائے گا۔
  • 150000 گھروں یعنی الٹی میٹ اسٹیج یونٹ کو شامل کیا جائے گا۔
  • گھریلو مزدوروں سے متعلق کل ہندسروے کے نتائج کے ایک سال کی مدت کے اندر آنے کی امید ہے۔

****************

 

(ش ح۔ح ا ۔ ف ر)

U. NO. 13170


(Release ID: 1774176) Visitor Counter : 240