صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندستان میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 117.63  کروڑ کے نشانے کو پار گئی


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 71.92 لاکھ سے زیادہ  ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح اس وقت  98.32  فی صد ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7,579  نئے معاملات سامنے آئے

ہندستان میں اس وقت مریضوں کی تعداد 1,13,584 ہے

ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح (0.93 فی صد) ہے جو کہ گزشتہ  60  دنوں سے لگاتار 2 فی صد سے کم ہے

Posted On: 23 NOV 2021 9:31AM by PIB Delhi

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   71,92,154 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندستان میں کووڈ کی ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 117.63 کروڑ  (1,17,63,499) کو پار گئی۔  یہ ٹیکہ کاری  1,21,69,135 سیشنوں میں انجام دی گئی۔

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق   ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,82,453

دوسری خوراک

94,16,703

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,76,475

دوسری خوراک

1,63,40,031

18سے44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

44,47,84,652

دوسری خوراک

19,51,54,643

45 سے 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

18,13,05,008

دوسری خوراک

11,22,23,224

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,35,48,772

دوسری خوراک

7,48,41,538

میزان

1,17,63,73,499

 

گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 12,202  مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,39,46,749  ہوگئی۔

نتیجہ کے طور پر ہندستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت 98.32   فی صد ہے۔

1.jpg

مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 50 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان اس وقت  لگاتار 149 دنوں سے قائم ہے۔  

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7,579 نئے معاملات سامنے آئے۔  

2.jpg

اس وقت مریضوں کی تعداد 1,13,584  ہے ۔ اس وقت مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں   مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا  0.33   فی صد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔  

3.jpg

ٹیسٹنگ کی صلاحیت نے ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 9,64,980  ٹیسٹ کئے گئے۔  ہندستان میں اب تک  مجموعی طور پر 63.34 کروڑ  سے زیادہ  (63,34,89,239) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔  

اس وقت جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح  0.93 فی صد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 60 دنوں سے 2 فی صد سے  نیچے رہی ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح 0.79  فیصد ریکارڈ کی گئی۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح گزشتہ 50 دن سے لگاتار 2 فیصد سے نیچے رہی۔ جبکہ اب یہ لگاتار 85دنوں سے 3فیصد سے نیچے ہے۔

4.jpg

****************

(ش ح۔س ب ۔ رض)

Uno:13158

 


(Release ID: 1774149) Visitor Counter : 243