قبائیلی امور کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ورچوئل موڈ کے ذریعے منی پور میں قبائیلی مجاہدین آزادی کے میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا; کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں قبائلی برادری کے تعاون کو فراموش نہیں کیا جا سکتا
Posted On:
22 NOV 2021 4:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22نومبر 2021: مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر امیت شاہ نے آج منی پور کے تامنگ لونگ ضلع کے لوانگکاو گاؤں میں رانی گیڈینلیو قبائلی مجاہدین آزادی کے میوزیم کی تعمیر کیلئےسنگ بنیاد رکھا۔
منی پور کے وزیر اعلیٰ نونگتھمبم بیرن سنگھ اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا، ان دیگر معززین میں شامل تھے جنہوں نے آج امپھال کے سٹی کنونشن سنٹر میں منعقدہ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔
یہ میوزیم 15 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا جس کی منظوری قبائلی امور کی وزارت، حکومت ہند نے دی ہے۔
سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وی سی لنک کے ذریعے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ میوزیم کے قیام سے نہ صرف ملک کے مجاہدین آزادی کے جذبے کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی بلکہ ان میں حب الوطنی کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔ . یہ میوزیم ملک کے نوجوانوں کو جدوجہد آزادی کے جذبے کو سمجھنے کے علاوہ، قوم کے لیے اپنی خدمات وقف کرنے کی ترغیب دے گا۔ ملک کو برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کئےہوئے 75 سال ہو چکے ہیں اور ملک، دنیا کا سپر پاور بننے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم25 سال بعد اپنی آزادیکا 100 واں سال منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے مجاہدین آزادی کو یاد کرتے ہوئے ہمیں قبائلی مجاہدین آزادی کی جدوجہد کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جنہوں نے نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف جدوجہد کی تھی۔
شاہ نے کہا کہ قبائلی مجاہدین آزادی کو یاد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے، 15 نومبر کو، آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے ایک حصے کے طور پر، جن جاتیہ گورو دیوس کے ایک ہفتہ بھر کے جشن کا آغاز کیا تھا۔ 15 نومبر کو ہر سال جن جاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جائے گا جس میں ملک کے قبائلی مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے رانی گیڈینلیو کی زندگی اور قربانیوں کو بھییاد کیا جن کی اپنی عوام کو انگریزوں سے آزاد کرانے کی جدوجہد چھوٹی عمر سے ہی شروع ہوئی تھی۔ منی پور کے مجاہدین آزادی اور شمال مشرقی خطے کے دیگر لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے اجتماع کو، انڈمان اور نکوبار جزائر میں تیسری سب سے اونچی جزیرے کی چوٹی کا نام تبدیل کرنے کے ماؤنٹ ہیریئٹ رکھنے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کییاد دہانی کرئی، جہاں منی پور کے مہاراجہ کلچندر سنگھ اور دیگر 22 مجاہدین آزادی کو اینگلو منی پور جنگ (1891) کے بعد قید کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ منی پور کے مجاہدین آزادی کی ہمت اور جذبے کے احترام میں لیا ہےجنہوں نے ہمیشہ جنگ میں انگریزوں کا مقابلہ کیا۔
اس موقع پر اپنی تقریر میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے کہا کہ ملک کی آزادی کی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوئی بھی قبائلی مجاہدین آزادی کو فراموش نہی سکتا۔ مرکزی وزیر، جو امپھال میں ہیں، نے امید ظاہر کی کہ قبائلی میوزیم کی تعمیر ریاست کے لوگوں کے تعاون سے مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو جائے گی۔
جناب منڈا نے منی پور اور خطے کی دیگر ریاستوں کی مجموعی ترقی میں اپنی وزارت کے مکمل تعاون اور تعاون کا بھییقین دلایا جس پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ نے امید ظاہر کی کہ میوزیم منی پور کے گمنام قبائلی مجاہدین آزادی کے وقاراورعزت کو دوبالا کرے گا اوران کییاد دلائے گا۔ یہ ان کی آزادی کی جدوجہد اور مادر وطن کے لیے قربانیوں کی میراث کو بھییقینی بنائے گا۔
چیف منسٹر نے ریاست کے آزادی پسندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انڈمان میں ماؤنٹ ہیریئٹ کا نام ماؤنٹ منی پور رکھنے پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی تعریف کی۔ سنگھ نے مزید کہا کہ ہندوستانی جدوجہد آزادی کی تاریخ میں منی پور کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ہندوستان کا پہلا ترنگا جھنڈا سب سے پہلے منی پور کی سرزمین پر اس وقت لہرایا گیا جب موجودہ بشنو پور ضلع کے موئرنگ میں ائی این اے نے پرچم کشائی کی تھی۔
*****
U.No.13148
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1774034)
Visitor Counter : 186