نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے کووڈ-19 کے دوران نئی نئی کوششوں کے ساتھ وقت کے مطابق اقدام کرنے کے لیے ریلوے کی ستائش کی ہے


ریلوے نے نہ صرف وبا سے نمٹنے میں مدد کی ہے بلکہ ضرورت کی گھڑی میں ایک روح رواں بھی ثابت ہوا ہے

نائب صدر جمہوریہ نے بہتر بنائے گئے ایل ایچ بی مسافر سواروں ریکوں اور اضافی مخصوص دائرہ نما سواری ڈبوں کے ساتھ وشاکھاپٹنم-کرن ڈول مسافر ریل گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 22 NOV 2021 1:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22/نومبر2021۔  

نائب صدر جمہوریہ  جناب وینکیانائیڈو نے آج وبا کے دوران وقت کے مطابق اقدام کرنے اور ریل گاڑیوں کی آمدورفت کو جاری رکھنے اور کووڈ-19 سے درپیش غیرمعمولی چیلنجوں سے مسافروں کے تحفظ کے مقصد سے نئی نئی کوششیں کرنے کے لیے بھارتی ریلوے کی ستائش کی ہے۔

کووڈ سے دیکھ بھال کے لیے الگ تھلگ رکھنے والے ڈبوں، شرمک خصوصی ٹرینوں اور آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کی مثال دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ بھارتی ریلوے  نے اپنی تمام تر مشینری کو بروئے کار لاکر اس عالمی وبا سے موثر طور پر نمٹنے میں ملک کی مدد کی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اندرونی طور پر ترقی کے لیے اور پی پی ای ایس، کور آلس، ہینڈسینی ٹائزرس اور ماسک کی تیاری اور شہروں اور گاؤں تک طبی سازوسامان اور آلات اور عام اشیا کی نقل وحمل کو یقینی بنانے کے لیے ریلوے کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سرگرم طریق کار کی وجہ سے خوردنی اشیا اور غذائی ذخیرے کی قلت کو کافی حد تک کم کیا جاسکا ہے۔ اس طرح ریلوے نے عالمی وبا سے موثر طور پر نمٹنے میں نہ صرف ملک کی مدد کی ہے بلکہ  وہ ضرورت کی گھڑی میں ایک روح رواں بھی ثابت ہوا ہے۔

جناب نائیڈو نے بہتر بنائے گئے ایل ایچ بی ریکوں اور اضافی مخصوص دائرہ نما ڈبوں والی وشاکھاپٹنم-کرن دول مسافر ریل گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

شہر کے ساتھ اپنے قریبی تعلق کی یاد تازہ کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور وشاکھاپٹنم-آراکو کے روٹ پر وستاڈوم کوچز کے استعمال میں تیزی لانے سے متعلق وزارت کو پیش ان کی تجاویز پر دھیان دینے کے لیے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کے فیصلے کے ستائش کی اورانہیں مبارک باد دی۔

اس روٹ پر سیاحت سے متعلق امکانات کا حوالہ دیتے ہوئے ، کیونکہ یہ روٹ بہت سے دائرہ نما موڑ، سرنگوں اور پلوں کے ذریعہ مشرقی گھاٹ کے دلفریب پہاڑی علاقوں سے ہوکر گزرتا ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ مخصوص دائرہ نما ڈبوں سے 360 ڈگری کا نظارہ کرنے والے نظام کی بدولت، وہاں کا سفر، مسافروں کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ بن کر رہ جائے گا۔

انہوں نے ٹرین میں ایل ایچ بی کوچ متعارف کرانے کے لیے، جن سے مسافروں کے آرام اور حفاظت میں اضافہ ہوتا ہے، ریلوے کی ستائش کی۔

وشاکھاپٹنم کی صفائی ستھرائی کے لیے شہر کی تعریف کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے عوام پر زور دیا کہ وہ ‘‘سووچھ بھارت’’ مہم کی رفتار کو ایک عوامی تحریک کے طور پر جاری رکھیں۔ انہوں نے خاص طور پر لوگوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری لیتے ہوئے  ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کو صاف ستھرا رکھیں۔

اس تقریب میں آندھراپردیش سرکار نے وزیر جناب متم سیٹی سری نیواس راؤ، لوک سبھا کے رکن جناب وی وی ستیہ نارائن، ایسٹ کوسٹ ریلوے کی جنرل منیجر محترمہ ارچنا جوشی، ڈی آر ایم والیٹیر جناب انوپ کمار ست پتھی اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

********** ***

( ش ح ۔ ع م ۔  ت ع (

U.No:  14036

 



(Release ID: 1773957) Visitor Counter : 148