وزارتِ تعلیم
تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے گواہاٹی میں شمال مشرق تعلیمی کانکلیو کاافتتاح کیا
آسام بھارت میں مقامی زبان پر مبنی تعلیم کی لیباریٹری ثابت ہوگا:دھرمیندر پردھان
قومی تعلیمی پالیسی ہماری تنوع کو منانے میں متحد کرنےوالی ثابت ہوگی:دھرمیندرپردھان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 NOV 2021 4:44PM by PIB Delhi
تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آسام کے وزیراعلی ڈاکٹرہیمنت بسوا سرما نےآج گواہاٹی میں، گواہاٹی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل آڈیٹوریم میں شمال مشرق تعلیمی کانکلیو کا افتتاح کیا۔ اس کااہتمام آسام سرکار کے تعلیم کے محکمے اور شنکردیو ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ بھار ت میں تعلیم کے شعبے میں ایک بے مثال تبدیلی جاری ہے اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 جو وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی طرف سے پیش کی گئی تھی ، کامقصد نوجوانوں کو مستقبل کےلئے تیار کرنا ہے، ان میں سماجی بیداری اور 21 ویں صدی کا عالمی شہری بنانا ہے۔


تعلیم کے مرکزی وزیر نے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا تعلیمی کانکلیو منعقد کرنے کے سلسلے میں اس کی پہل کے لئے ریاست کے تعلیم کے محکمے اور شنکردیو ایجوکیشن ا ینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کی تعریف کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ایک تصوراتی طریقہ کار ہے جس کا مقصد ملک کے تعلیمی ڈھانچے میں یکساں تبدیلی کرناہے اور یہ ہندوستان کے تعلیمی ڈھانچے میں ایک منفرد تبدیلی کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ہماری گوناگونیت اور تہذیب کی حیثیت سے ہماری طاقت کو منانے میں ایک متحد عنصر ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی کے ویژن کی وضاحت کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی میں 21ویں صدی کی معلومات سے طلبہ کو لیس کرنا، انہیں مقابلوں میں سیکھنے کےلئے تیار کرنااورنوجوانوں کو ہنرمندبنانا اور انہیں عالمی شہری بنانے کےلئے تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شمال مشرقی تعلیم سے متعلق کونکلیو کا مقصد قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرناہے جو شمال مشرقی خطے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اوراس کے کامیاب نفاذ کے لئے حکمت عملی ڈیزائن کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نےمزید کہاکہ یہاں رہنے والے قبائلیوں کے ذریعہ بولی جانے والی تقریبا 180زبانوں کے ساتھ لسانی تنوع شمال مشرق سے زیادہ بہتر انداز میں کہیں اورنہیں دیکھاجاسکتا۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں مادری زبان اور مقامی زبانوں میں تعلیم دینے پر زور دیا گیا ہے اورحکومت اس ویژن کو حقیقت میں بدلنے کی طرف گامزن ہے۔ ریاست میں لسانی تنوع کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ آسام ہندوستان میں مقامی زبان پر مبنی تعلیم کی ایک لیباریٹری ثابت ہوگی۔
آسام کے وزیراعلی ڈاکٹر ہیمنت بسوا نے کہا ہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 نے ایک ایسا موقع فراہم کیاہے جس سے کہ معلومات کے لئے مارکس شیٹ سے آگے جایا جاسکتا ہے جو ملک کو زیادہ بلندیوں تک لے جانے، بھارت کو مزید طاقت بنائے گا اور طلبہ کو با اختیار بنانے کے علاوہ ان کے لئے مواقع پیدا کرسکے گا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دو روزہ غور و خوض کے بعد اس علاقے میں NEP کے نفاذ کا روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اس پالیسی کے مطابق اقدامات شروع کیے جائیں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کردہ نئے اور مضبوط ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ایک ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔ انہوں نے اس کانفرنس میں شرکت کے لیے مرکزی وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی قابل اور متحرک قیادت سے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مناسب نفاذ میں ریاست کی رہنمائی کرے گی۔
افتتاحی اجلاس میں آسام کے تعلیم کے وزیر ڈاکٹر رنوج تیبو، میرٹھ یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر نریندر کمار تنیجہ، یو جی سی کے چیئرمین پروفیسر ڈی پی سنگھ، 8 شمال مشرقی ریاستوں کےوزرائے تعلیم، تعلیم کے مشیر پروفیسر نانی کوپال مہنتا اور دیگرماہرین تعلیم کے علاوہ کئی شراکت دار موجود تھے۔


****************
(ش ح۔ح ا ۔ ف ر)
U NO. 14033
(ریلیز آئی ڈی: 1773936)
وزیٹر کاؤنٹر : 189