ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکنالوجیز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے منی پور میں اولمپک انعام یافتہ میرابائی کے آبائی گاؤں میں میگا ہینڈ لوم کلسٹر قائم کرنے کا اعلان کیا


جناب پیوش گوئل نے منی پور کی ہینڈ لوم برانڈ کی سفیر، میرابائی چانو کو 30 لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا


بشن پورضلع میں موئی رانگ کے مقام پر ہینڈلوم اور ہینڈی کرافت کا ایک گاؤں قائم کرنے کا بھی اعلان کیا

Posted On: 20 NOV 2021 9:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21نومبر 2021: 

کامرس اور صنعت، صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے منی پور کے امپھال مشرقی ضلع میں اولمپک میں سلور انعام یافتہ سائیکوم میرا بائی چانو کے آبائی گاؤں میں ایک وسیع ہینڈ لوم کلسٹر کے قیام کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر، جو اس وقت منی پور کے اپنے دو روزہ پہلے دورے میں امپھال میں ہیں،  نے بشن پور ضلع میں موئی رانگ کے ایک مقام پر ایک ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ گاؤں کے قیام کا بھی اعلان کیا جہاں آئی این اے نے ہندوستانی سرزمین پر پہلی مرتبہ ترنگا لہرایا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ مجاہدین آزادی خاص طور پر آئی این اے کے سپاہیوں کو پرجوش خراج عقیدت پیدا کرے گا۔

وزیر موصوف نے ایک دستکاروں کی ایک موضوعاتی نمائش کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ جس کا انعقاد مشترکہ طورپر منی پور سرکار کے ترقیاتی کمشنر (ہینڈی کرافٹ) اور ٹیکسٹائل کی مرکزی وزارت کے ذریعے آج امپھال کے سٹی کنوینشن سینٹر میں کیا گیا تھا۔ یہ نمائش آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے حصے کے طورپر منعقد کی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013AL2.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IODM.jpg

جناب گوئل نے کہا کہ ان کی وزارت نے اولمپک چاندی کا تمغہ جیتنے والی سائکوم میرابائی چانو کے آبائی گاؤں نونگ پوک کاکچنگ میں میگا ہینڈلوم کلسٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ملک کے لیے ان کے تعاون کے ساتھ ساتھ ملک میں ہینڈ لوم اور دستکاری کی پیداوار میں منی پور کے تعاون کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے کہا "ہندوستان کو میرا بائی چانو پر فخر ہے۔ اس نے قوم کا نام روشن کیا ہے۔ وہ نہ صرف شمال مشرقی خطے کے لیے بلکہ ہندوستان کے لیے بھی ایک نگینہ ہیں۔‘‘

میگا ہینڈلوم کلسٹر کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے، جناب گوئل نے بتایا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی )کے تحت 30 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے میگا کلسٹر قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BXXX.jpg

ٹیکسٹائل کی پیداوار میں ملک کی صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ منی پور کی ٹیکسٹائل کی مصنوعات نہ صرف ملک بھر میں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔ انہوں نے کہا’’اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ان کی وزارت اس شعبے کی ترقی کے لیے سخت محنت کر رہی ہے تاکہ یہ ہندوستان کو ایک سپر پاور ملک بنانے میں اپنی حصہ رسدی کر سکے‘‘۔

جناب گوئل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کو عالمی طاقت بنانے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے تمام شعبوں کا مشترکہ منصوبہ ضروری ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے ملک کو اپنے کارکنوں، کسانوں اور سماج کے دیگر طبقات پرمکمل بھروسہ ہے۔

قبل ازیں وزیر موصوف نے منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ اور دیگر وزراء کے ساتھ دستکاری کی موضوعاتی نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مرکزی وزارت ٹیکسٹائل کی طرف سے منی پور کی ہینڈلوم برانڈ ایمبیسیڈر میرا بائی چانو کو 30 لاکھ روپے کا چیک بھی حوالے کیا۔ میرابائی کی ماں، سائکوم ٹومبی لیما نے اپنی بیٹی کی جانب سے چیک وصول کیا۔

جناب گوئل نے ریاست کے منتخب بنکروں میں ٹول کٹس، پہچان کارڈ، منی پور یارڈ کارڈ، لوم سرٹیفکیٹ اور بنکرمدرا لون بھی تقسیم کیا۔

انہوں نے امپھال کے کلیان آشرم میں بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کی تقریب کے موقع پر پہلے جن جاتیہ گورو دیوس میں بھی شرکت کی۔

*****

U.No.13094

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1773929) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi