خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین و اطفال کے بہبودکی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے تمام شہریوں کو نئے بھارت کو ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا تعاون دینے کا عہد کرنےکے لئے ترغیب دی

Posted On: 21 NOV 2021 3:55PM by PIB Delhi

ہندوستان، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ملک کی آزادی کے شاندار 75 برسوں کی یاد میں "آزادی کا امرت مہوتسو" منا رہا ہے۔ خواتین و اطفال کے بہبود کی وزارت نے 14 نومبر سے 21 نومبر 2021 تک خواتین اور بچوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کی میزبانی کی۔ ان سرگرمیوں کا مقصد بچوں کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور اس سمت میں بڑے پیمانے پر سماج کی اجتماعی غوروفکر کے عمل کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

ایک نئے بھارت کے تعمیر کے ویژن اور مشن کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے، خواتین اور اطفال کی بہبودی کی وزارت نے اگلے 75 برسوں کے لیے تمام شعبوں میں ایک قیادت کرنےاور مضبوط بھارت کا تصور کیا ہے جہاں آج کے بچے جو کل کے شہری ہوں گے، ان کی  حصہ داری کااہم کردار ہوگا ۔ ایک ٹویٹ میں خواتین اور بچوں کی بہبودی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے بچوں کو اپنی قوم کے لیے عہد لینے کی ترغیب دی۔ ٹویٹ میں خواتین اور بچوں کی بہبودی کی مرکزی وزیر نے کہا، "پیارے #ChildrenOfNewIndia، ہمارے ملک کے اگلے 75 سال آپ کے ہیں، ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کی سمت میں اپنا تعاون دینے کا عہد کریں۔ آپ کے خواب ہمارے ہیں جنہیں پورا کرنے کے لئے ہم اپنا فرض ادا کرنا  جاری رکھیں گے ، آئیں مل کر ایک نئے بھارت کی تعمیر کریں!"

 

 

 

****************

 

 

(ش ح۔س ک ۔ ف ر)

U NO. 14019



(Release ID: 1773887) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil